تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

کوئی ٹینشن لینے کی بات نہیں جیسے آپ کر رہے ہیں کرتے چلیں، لیکن یہ تھریڈ گُلِ یاسمیں آپا کا ہے وہ اس سے پہلے کہ ہم کو دھکے مار کے نکالیں "آو گپ شپ کریں" والے تھریڈ (دھاگہ یا لڑی) میں چلتے ہیں
یہاں سے نکل کر کہاں جائیں؟ آپ کی آپا بہت سخت مزاج ہیں ناراض ہوجاتی ہیں جلدی سے؟
 
خبردار جو یہاں سے جانے کا نام بھی لیا کسی نے۔۔۔ ویسے بھی نئے مہمانوں کو حق ہے کہ اس لڑی میں ڈیرہ جما لیں۔ ورنہ سوچیں گے کہ نئے آنے والوں کی کسی نے آؤ بھگت نہیں کی۔
جی بالکل ۔ مگر یہ بھائی تو آپ سے بہت ڈر رہے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے سر میں چوٹ کیسے لگی موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں؟
نہیں موٹر سائیکل سے تو نہیں۔۔۔ غلط فہمی مار گئی ایک چھوٹی سی۔ اسی نے گم سم کیا اور اب 7 ہفتے گزر جانے کے بعد بھی اس درد کو لئے بیٹھے ہیں۔ البتہ آج کچھ کچھ افاقہ سا محسوس ہو رہا۔
 
نہیں موٹر سائیکل سے تو نہیں۔۔۔ غلط فہمی مار گئی ایک چھوٹی سی۔ اسی نے گم سم کیا اور اب 7 ہفتے گزر جانے کے بعد بھی اس درد کو لئے بیٹھے ہیں۔ البتہ آج کچھ کچھ افاقہ سا محسوس ہو رہا۔
یاداشت تو خراب نہیں ہوگئی نا آپ کی ، اللہ پاک آپ کو جلدی ٹھیک کردے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہاں سے نکل کر کہاں جائیں؟ آپ کی آپا بہت سخت مزاج ہیں ناراض ہوجاتی ہیں جلدی سے؟
ہر گز نہیں۔۔۔ ہم ہر گز ناراض نہیں ہوتے۔۔۔ بلکہ ہمیں تو ناراض لکھنا بھی نہیں آتا۔
یہ تو روؤف بھائی ہم سے ہر وقت جھگڑا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یاداشت تو خراب نہیں ہوگئی نا آپ کی ، اللہ پاک آپ کو جلدی ٹھیک کردے
یادداشت تو خیر اس عمر میں خراب ہو ہی جاتی ہے
سٹھیانے کی عمر ہے نا
انہوں نے خواہ مخواہ چوٹ کے سر سارے الزامات تھوپ دیئے
 
ہر گز نہیں۔۔۔ ہم ہر گز ناراض نہیں ہوتے۔۔۔ بلکہ ہمیں تو ناراض لککھنا بھی نہیں آتا۔
یہ تو روؤف بھائی ہم سے ہر وقت جھگڑا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔
یہ تو بری بات ہے بڑے ہوکر تو بہن بھائی کو لڑنا نہیں چاہیے
 
یادداشت تو خیر اس عمر میں خراب ہو ہی جاتی ہے
سٹھیانے کی عمر ہے نا
انہوں نے خواہ مخواہ چوٹ کے سر سارے الزامات تھوپ دیئے
اچھا تو ان کی عمر ساٹھ سال ہے ان کا تو بہت زیادہ ادب احترام کرنا چاہئے آپ ان سے لڑا مت کریں بری بات ہے بڑوں سے لڑنا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ شیطان کی آنت سے بھی لمبی کہانی ہے آپ کو وہ لڑی دکھا دیتے ہیں پھر خود ہی پڑھ لیجیے گا کہ ہماری بہن کتنی کرامات والی ہیں :LOL::LOL::LOL:
ہاں ہاں راستہ دکھائیے انھیں لڑی کا۔۔۔
خود ہی جان لیں گے کہ کیا ہوا تھا اور ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ شاید انھی کہ دعا کام کر جائے اور ہم رت جگے منانا چھوڑ دیں اور نیند پوری کریں اپنی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یادداشت تو خیر اس عمر میں خراب ہو ہی جاتی ہے
سٹھیانے کی عمر ہے نا
انہوں نے خواہ مخواہ چوٹ کے سر سارے الزامات تھوپ دیئے

کوئی بات نہیں ۔ کچھ بھی کہتے رہئیے۔۔ اپنی بہن سے ایسا ہی کرنا ہے آپ کو نا۔ :)
بندہ تھوڑا تو لحاظ کرتا ہے نئے مہمان کے سامنے۔ اب اگر انھوں نے ہمیں چاند والی بڑھیا سمجھ لیا تو؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا تو ان کی عمر ساٹھ سال ہے ان کا تو بہت زیادہ ادب احترام کرنا چاہئے آپ ان سے لڑا مت کریں بری بات ہے بڑوں سے لڑنا
آج کل میں ڈرامہ "چپکے چپکے" دیکھ رہا ہوں اس میں ایک "گل آپا" ہیں لگائی بجھائی میں بڑی ماہر ہیں
 
Top