تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب میں آپ سے بات نہیں کرتا ہوں تو کتنا سکون ملتا ہے اس لیے آپ کی یہ والی بات تو بہت سچ ہے بھئی
کیا وہ والے مولوی صاحب جن کا آپ ہمیشہ ذکر کرتے رہتے ہیں۔۔۔ انھوں نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ اچھے لوگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے سکون کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مطلب کسی نے نہیں پوچھا ہے آپ سے بس ترجمہ کریں اسکا جیسے آپ نے مجھے اردو شعر کا اردو میں ترجمہ کرنے کا بولا تھا
اوہ اچھا آپ کو پہلے ہی پتہ تھا نام کا مطلب۔۔۔

ہاں تو ہم نے بھی ایسے ہی پوچھا ہے نا شعر کا مطلب۔ بتائیے۔ ورنہ کہہ دیجئیے " آپ جیتیں میں ہارا"
 
کیا وہ والے مولوی صاحب جن کا آپ ہمیشہ ذکر کرتے رہتے ہیں۔۔۔ انھوں نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ اچھے لوگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے سکون کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
وہ امام صاحب کہتے ہیں کہ اچھے لوگوں سے دوستی کرو گے تو اچھے بن جاؤ گے اور خراب لوگوں سے دوستی کرو تو خراب بن جاؤ گے تو آپ نے خود با خود اپنی اصلیت بول دی کہ میں تمہارا سکون ختم کردوں گی تو آپ سے دوستی کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اک سادہ تبسم میں وہ جادو ہے کہ پہروں
ڈوبے ہوئے اک نغمہء خاموش میں رہیے!!

گُلِ یاسمیں بٹیا کی نذر

جیتی رہئیے سیما آپا۔
اسد علی رانا اس شعر کو تو ہم تین لفظوں میں بیان کر سکتے ہیں

"خاموشیاں گنگناتی ہیں"
گن لیجئیے اگر تین سے ایک لفظ بھی زیادہ ہوا ہو۔ :laughing::laughing::laughing:
 
اب یہ تبسم کس کی پڑوسن ہے سیما آپا۔۔۔:D

ہمارا بموں والا تھیلا کہاں رہ گیا۔
ان میڈم کی ہی پڑوسن ہیں وہ جبھی تو میڈم کو ان کا نام معلوم ہے کہ ان کا نام تبسم ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ وہ بہت سادہ سی ہیں آپ کی طرح بہت زیادہ تیز تیز چالاک اور لڑاکو نہیں ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ امام صاحب کہتے ہیں کہ اچھے لوگوں سے دوستی کرو گے تو اچھے بن جاؤ گے اور خراب لوگوں سے دوستی کرو تو خراب بن جاؤ گے تو آپ نے خود با خود اپنی اصلیت بول دی کہ میں تمہارا سکون ختم کردوں گی تو آپ سے دوستی کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے
اب کیا کہیں اس کے سوا

ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی

لیکن ایسا کب بولا ہم نے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان میڈم کی ہی پڑوسن ہیں وہ جبھی تو میڈم کو ان کا نام معلوم ہے کہ ان کا نام تبسم ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ وہ بہت سادہ سی ہیں آپ کی طرح بہت زیادہ تیز تیز چالاک اور لڑاکو نہیں ہیں
سیما آپا یہ توپوں کا رخ ہماری طرف کیوں ہے ان صاحب کا۔۔۔
ہم تو سیدھے سادے۔۔۔ اللہ کے بھروسے رہنے والے۔
 
جیتی رہئیے سیما آپا۔
اسد علی رانا اس شعر کو تو ہم تین لفظوں میں بیان کر سکتے ہیں

"خاموشیاں گنگناتی ہیں"
گن لیجئیے اگر تین سے ایک لفظ بھی زیادہ ہوا ہو۔ :laughing::laughing::laughing:
بیان نہ کریں اس شعر کا ترجمہ کرکے دکھائیں وہ بھی اردو میں ہی جو آپ سے بھی نہیں ہورہا ہے تو کبھی مطلب بتاتی ہیں اور کبھی بیان بتاتی ہے اور ترجمہ نہیں بتاتی ہیں اسی واسطے میں نے بولا تھا کہ اردو کا اردو زبان میں ترجمہ نہیں ہوتا ہے یہ سب آپ کی بیکار باتیں خالی وقت ضائع کرتی ہے بس
 
آخری تدوین:
اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے۔۔۔ عاطف بھائی نے تو ایسے اچھے سے سمجھانا ہے نا رانا صاحب کو کہ سمجھ نہ آنے پر بھی بولیں گے " ہاں ہاں ہاں " آ گیا سمجھ
ہاہاہاہا آپ کو یہ بات کیسے پتا پڑی جب میری امی مجھ سے کبھی سودا منگاتی ہیں تو بہت ساری چیزیں بولتی ہیں تو مجھے سمجھ میں بھی نہیں آتیں ہیں پر جب امی پوچھتی ہیں کہ سمجھ گئے تو میں بول دیتا ہوں کہ ہاں ہاں اور جب دکان پر جاتا ہوں تو امی سے موبائل پر پوچھ لیتا ہوں کہ امی اور کیا کیا لینا ہے تو وہ بتادیتی ہیں اس وقت
 
اتنے دن کی سر کھپائی کے بعد کیا یہ بھی سمجھ میں نہ آتا؟؟؟
 
پیار محبت تو محسوس کرنے والی چیزیں ہوتی ہیں دکھائی دینے والی نہیں۔ آپ کی محسوس کرنے والی حس کمزور ہو گی یا بالکل کام نہیں کر رہی ہو گی جو آپ کو دادی جان کا پیار نظر نہیں آتا۔۔
نہیں دادی پیار کرتی ہی نہیں تو نظر کیسے آئے گا تو اگر پیار کو محسوس کریں تو کسی کا غصہ بھی تو محسوس ہوتا ہے نا
 
Top