بیت اللہ محسود کی وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی، مناواں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرلی

فرخ

محفلین
تو ہماری انٹیلی جنس نے ہی کیوں نا اس کا کام تمام کر دیا؟
آپ کا کیا خیال ہے، ہماری انٹیلی جنس کیا سارے کام اچھے کرتی ہے؟ِ
جب ڈرون حملے ہماری اپنی سرزمین سے ہی کئے جاسکتے ہیں، تو پھر آپ خود سوچ لیں کہ ہماری انٹیلی جنس کیوں‌خود یہ کام نہیں کرتی

اگر امریکہ کا ایجنٹ ماردیا، تو امریکی امداد بند ہونے کا ڈر ہے نا۔
 

ساجداقبال

محفلین
لو جی امریکہ میں ہونے والے حملے کا ثواب طالبان اپنے کھاتے میں ڈالنے لگے:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے جعمہ کو نیویارک میں ایک شخص کی جانب سے تیرہ افراد کو ہلاک کرنے کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں اور فلسطینوں پر مظالم کا بدلہ قرار دیا ہے۔
یہاں پڑھیں۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
آپ کو ٹکر کھانے کا اتنا ہی شوق ہے، تو بیل کو بلانے کیا کیا ضرورت ہے؟ سیدھا جا کے کسی بھی چلتی گاڑی کے سامنے کھڑے ہو جائیں، انشاءاللہ سارے ارمان پورے ہو جائیں گے۔ :grin::rollingonthefloor:

جہاں‌ تک مجھے یاد پڑتا ہے، مجھ میں‌ اور آپ میں‌ ایسی کوئی بے تکلفی یا الفت نہیں‌ نہ ہی اس پیغام کے مخاطب تھے ۔ اگر کسی نے گھر میں‌ درگت بنائی ہے تو اس کا غصہ محفل پر اتارنے کا فائدہ نہیں‌ ۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی اس میں ناراض ہونے یا غصہ کرنے کی کوئی بات نہیں۔ جہانزیب نے بیت اللہ محسود کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا ہے۔ آپ کو تو کچھ نہیں کہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بیت اللہ محسود کو مار دیں گے تو کسی اور کو کسی اور نام سے زندہ کر لیں گے۔
 

زینب

محفلین
پہلے اسامہ کو افغانستان وک ملیا میٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔۔۔۔اب بیت اللہ محسود کا استعمال ہو رہا ہے پاکستان کو دوسرا افغانستان بنانے کے لیے/////////
 

فرخ

محفلین
جہاں‌ تک مجھے یاد پڑتا ہے، مجھ میں‌ اور آپ میں‌ ایسی کوئی بے تکلفی یا الفت نہیں‌ نہ ہی اس پیغام کے مخاطب تھے ۔ اگر کسی نے گھر میں‌ درگت بنائی ہے تو اس کا غصہ محفل پر اتارنے کا فائدہ نہیں‌ ۔:)

فرخ بھائی اس میں ناراض ہونے یا غصہ کرنے کی کوئی بات نہیں۔ جہانزیب نے بیت اللہ محسود کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا ہے۔ آپ کو تو کچھ نہیں کہا۔

او بھائی لوگ، میں‌نے کونسا غصہ کیا ہے۔ مجھے تو بس جہانزیب کے "آبیل مجھے مار" پر یہ تبصرہ کرنے کا شدت سے دل چاہا تھا۔
جہانزیب کے تبصرہ سے یوں‌محسوس ہوا، گویا واقعی کسی بیل کو بلا رہے ہوں اور میں‌اپنی پھڑکتی رگِ ظرافت پر قابو نہ رکھ سکا۔
یہ محض ایک مذاق تھا بھائی لوگ۔:)

اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے، تو میں تہہ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔۔۔۔
 

فرخ

محفلین
جہاں‌ تک مجھے یاد پڑتا ہے، مجھ میں‌ اور آپ میں‌ ایسی کوئی بے تکلفی یا الفت نہیں‌ نہ ہی اس پیغام کے مخاطب تھے ۔ اگر کسی نے گھر میں‌ درگت بنائی ہے تو اس کا غصہ محفل پر اتارنے کا فائدہ نہیں‌ ۔:)
مجھے بھی کچھ ایسا ہی یاد پڑتا ہے جناب، مگر کوئی بھی کام ہمیشہ ایک دفعہ، پہلی مرتبہ ضرور ہوتا ہے، لو اب کردیا۔۔۔۔
غور سے دیکھیں ، یہ غصے میں نہیں کہا بھائی میرے۔۔۔:)۔ بس میری ایک رگ ایسی ہے جسے کبھی کبھی میں‌کنڑول نہیں‌کرسکتا اور آپکے تبصرہ "آبیل مجھے مار" کو آپکی معصوم خواہش سمجھ بیٹھا۔:grin:
دل آزاری کے لئے معذرت۔
 

arifkarim

معطل
پہلے اسامہ کو افغانستان وک ملیا میٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔۔۔۔اب بیت اللہ محسود کا استعمال ہو رہا ہے پاکستان کو دوسرا افغانستان بنانے کے لیے/////////

ہائیں؟ نہیں جی پاکستان کو ملیا میٹ کرنے کیلئے تو زرداری ہی کافی ہے!
 
Top