ناصر نہ طے ہوئے غم جاناں کے مرحلے اس بےوفا کا گھ بھی میرے راستوں میں تھا
تانیہ محفلین جون 15، 2011 #301 ناصر نہ طے ہوئے غم جاناں کے مرحلے اس بےوفا کا گھ بھی میرے راستوں میں تھا
شمشاد لائبریرین جون 15، 2011 #302 تانیہ اردو محفل میں خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اے دلِ ناعاقبتِ اندیش ضبطِ شوق کر کون لا سکتا ہے تابِ جلوہِ دیدارِ دوست (چچا)
تانیہ اردو محفل میں خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اے دلِ ناعاقبتِ اندیش ضبطِ شوق کر کون لا سکتا ہے تابِ جلوہِ دیدارِ دوست (چچا)
مقدس لائبریرین جون 17، 2011 #303 تلاش بستی میں کرتا ہےجس کو شہزادہ وہ مورنی کسی جنگل نے پال رکھی ہے فرزانہ نیناں
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #304 یہ حُسن و عشق کی تصویر کے ہیں دو منظر کہ رو رہا ہے کوئی مسکرا رہا ہے کوئی (قدیر)
مقدس لائبریرین جون 17، 2011 #305 یقین کس لیے اس پر سے اٹھ گیا ہے منیر تمھارے سر پہ یہ شک کا عذاب کیوں آیا منیر نیازی
ر راجہ صاحب محفلین جون 17، 2011 #306 الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیّاد آ گیا مومن خاں مومن
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #307 اب نہ سورج نہ ستارے نہ شمع نہ چاند اپنے زخموں کا اُجالا ہے گھنی راتوں میں (سعید راہی)
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #309 اچھا ہوا جو راہ میں ٹھوکر لگی ہمیں ہم گر پڑے تو سارا زمانہ سنبھل گیا (محمود درانی)
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #311 نکہتِ زلفِ پریشاں، داستانِ شامِ غم صبح ہونے تک اسی انداز کی باتیں کرو فراق گورکھپوری
ر راجہ صاحب محفلین جون 17، 2011 #312 وہ ہے جان اب ہر ایک محفل کی ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں جَون ایلیا
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #313 نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شبِ وعدہ دلِ مضطر تھا میں تھا اور تھی بیتابیاں میری فیاض ہاشمی
ر راجہ صاحب محفلین جون 17، 2011 #314 یہ طور !جان جو ہے میری بد شرابی کا مجھے بھلا نہیں لگتا ہے اب بھی آ جاؤ جان ایلیا
شمشاد لائبریرین جون 17، 2011 #315 وہ نہیں ملتا مجھے اس کا گلہ اپنی جگہ اس کے میرے درمیاں کا فاصلہ اپنی جگہ افتخار امام صدیقی
ر راجہ صاحب محفلین جون 19، 2011 #316 ہم کہاں کے دانا تھے ،کس ہنر میں یکتا تھے بے سبب ہوا غالب دشمن آسمان اپنا غالب
شمشاد لائبریرین جون 19، 2011 #317 الہٰی پھر مزہ کیا ہے یہاں دنیا میں رہنے کا حیاتِ جاویداں میری نہ مرگِ ناگہاں میری (علامہ)
ر راجہ صاحب محفلین جون 20، 2011 #318 یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوے تم دوست جسکے اسکا دشمن آسمان کیوں ہو
مقدس لائبریرین جون 20، 2011 #319 وہ جو لطف مجھ پہ تھے پيش تر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے ياد ذرا ذرا تہمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو مومن
وہ جو لطف مجھ پہ تھے پيش تر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے ياد ذرا ذرا تہمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو مومن
ر راجہ صاحب محفلین جون 20، 2011 #320 ورنہ يہ دل تو ڈھا جاتا ہے دھڑکن دھڑکن تھام رکھا ہے ابھی ريگِ ستوں نے ميں مجھ ميں مظفر منصور