راجہ صاحب دوسرے مصرعے میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔
ر راجہ صاحب محفلین جون 20، 2011 #322 شمشاد نے کہا: راجہ صاحب دوسرے مصرعے میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جی محسوس تو مجھے بھی ہوا تھا لیکن جہاں سے پڑھا تھا وہاں ایسا ہی تھا ہو سکتا ہے ٹائپو کی غلطی رہی ہو بحرحال شاعر سے رابطہ کرتا ہوں وہ ہی کچھ بتا سکے گا اس بارے میں
شمشاد نے کہا: راجہ صاحب دوسرے مصرعے میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جی محسوس تو مجھے بھی ہوا تھا لیکن جہاں سے پڑھا تھا وہاں ایسا ہی تھا ہو سکتا ہے ٹائپو کی غلطی رہی ہو بحرحال شاعر سے رابطہ کرتا ہوں وہ ہی کچھ بتا سکے گا اس بارے میں
شمشاد لائبریرین جون 20، 2011 #323 نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا (میرا جی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #324 اے مقدر مجھے ترسائے گا آخر کب تک؟ یا مری بات سمجھ، یا مجھے پاگل کر دے قتیل
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #325 یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں (ابن انشا)
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں (ابن انشا)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #326 نادِم ہے بہت تُو بھی جمال اپنے کئے پر اور دیکھ لے وہ آنکھ بھی نمناک بہت ہے جمال احسانی
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #327 يہ ايک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے کسے ہےکل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #328 وہ فغاں سینے میں گھٹ گھٹ کر جو آخر مر گئی جو ادھورا رہ گیا ہونٹوں پہ، افسانہ ہوں میں سرور عالم راز سرور
وہ فغاں سینے میں گھٹ گھٹ کر جو آخر مر گئی جو ادھورا رہ گیا ہونٹوں پہ، افسانہ ہوں میں سرور عالم راز سرور
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #329 نشے ميں چور ہوں ميں بھي تمہيں ہوش نہيں بڑا مزہ ہو اگر تھوڑي دور ساتھ چلو (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #330 وہ مجھے کر تو رہا ہے نظر انداز قتیل اس کو بھی وقت زمانے سے نہ اوجھل کردے قتیل
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #331 یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #332 یہ کیسا دستور زباں بندی ہے تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری نامعلوم
مقدس لائبریرین جون 21، 2011 #333 یہ مزا تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #334 اک نظر ہی تیری کافی تھی کہ اے راحتِ جاں کچھ بھی دشوار نہ تھا مجھ کو شکیبا کرنا (حسرت موہانی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #335 اک بھولی ہوئی بات ہے اک ٹُوٹا ہوا خواب ہم اہلِ محبت کو یہ اِملاک بہت ہے جمال احسانی
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #336 یہ جی میں آتی ہے تخلیقِ فن کے لمحوں میں کہ خون بن کے رگِ سنگ میں اُتر جاؤں (احمد ندیم قاسمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #337 نہ میں بدلا، نہ غم بدلا، نہ رنگِ داستاں بدلا خُدارا یہ بتا، بدلی ہوئی تیری نظر کیوں ہے؟ نامعلوم
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #338 یہ دشتِ تارکِ محبت یہ تیرے قرب کی پیاس جو اذن ہو تو تیری یاد سے گزر جاؤں (احمد ندیم قاسمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 21، 2011 #339 نظر میں ہے ہماری جادۂ راہ فنا غالب کہ یہ شیرازہ ہے عالم کے اجزائے پریشاں کا غالب
شمشاد لائبریرین جون 21، 2011 #340 اپنی فطرت وہ بدل پایا نہ اس کے باوجود ختم کی رنجش مگر گلہ رہنے دیا (صابر جلالآبادی)