بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی ہمدم گھڑی بھر کو ملا کرتے تو بہتر تھا
کہ دونوں وقت جیسے روز ملتے ہیں جُدا ہو کر
(سیماب اکبر آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
(چچا)
 

مقدس

لائبریرین
یہ ضد ہے یادِ حریفانِ بادہ پیما کی
کہ شب کو چاند نہ نکلے، نہ دن کو ابر آئے


فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اضطراب سا کیا ہے کہ مدتیں گزری
تجھے بھلائے ہوئے تیری یاد آئے ہوئے
فراق گورکھپوری
 

مقدس

لائبریرین
يہاں وابستگي، واں براہمي، کيا جانتے کيوں ہيں
نہ ہم اپني نظر سمجھے نہ ہم ان کي ادا سمجھے

فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون آ گئی دلربا مہکی مہکی
فضا مہکی مہکی ہوا مہکی مہکی
(حسرت جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن راجہ صاحب آپ کو تو حرف ی سے شعر دینا تھا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے
(جگر مراد آبادی)
 

راجہ صاحب

محفلین
لیکن راجہ صاحب آپ کو تو حرف ی سے شعر دینا تھا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے
(جگر مراد آبادی)

دوسر ے دھاگے میں پوسٹ کر رہا تھا لیکن یہاں ہو گیا :rolleyes:

یہ جو ہر طرف بے حسی چھا رہی ہے
زمانے کی اس کو ہوا کہہ رہے ہو

ناہید ورک
 

شمشاد

لائبریرین
وادیِ مرگ ہے یہ شہر جو دن کو خشک تھا
آپ شبِ خوں کی تمنا میں کہاں آ پہنچے
شہزاد احمد
 

مقدس

لائبریرین
يہ کس کو ديکھ کر ديکھا ہے ميں نے بزم ہستي کو
کہ جو شے ہے وہ نگاہوں کو حسین معلوم ہوتي ہے


اختر شیرانی
 

شمشاد

لائبریرین
یاد اتنا ہے کہ پہنچے درِ میخانحے تک
کیاکہوں آگے کی آگے کا مجھے ہوش نہیں
 

مقدس

لائبریرین
نہ پوچھو عہدِ الفت کی، بس اک خوابِ پریشاں تھا
نہ دل کو راہ پر لائے نہ دل کا مدعا سمجھے


فیض
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عیش و طرب کے متوالے بیکار کی باتیں کرتے ہیں
پائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں
(شکیل بدایونی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top