بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ندیدے رہبر ہیں یا لٹیرے، خدا کی بستی کے چرخ و قاتل
وطن کے غدار ننگ ِ ملت، بدیس کے چگتے چوگ سائیں
خاکسار درویش
 

شمشاد

لائبریرین

نہ حرم میں تمہارے یار پتہ نہ سراغ دیر میں ہے ملتا
کہاں جا کے میں جاؤں کدھر ، میرا چین گیا میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصور
چراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا
منصور آفاق
 

متلاشی

محفلین
احساس عمل کی چنگاری جس دل میں فروزاں ہوتی ہے
اس لب کا تبسم ہیرا ہے اس آنکھ کا آنسو موتی ہے
(مولانا حسین احمد مدنی )
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہوا منصور کمرہ بھر گیا کرنوں کے ساتھ
مجھ پہ سورج رات کو الٹے قدم نازل ہوا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
لمحہ بھر کی رفاقت میں ہم لمس ہونے کی کوشش نہ کر
تیرے بستر کا ماضی ہے کیا میں نہیں، میں نہیں جانتا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یک ہمہ حُسنِ طلب، یک ہمہ جانِ نغمہ
تم جو بیداد نہیں ہم بھی تو فریاد نہیں
(میرا جی)
 

راجہ صاحب

محفلین
نہ سوالِ وصل، نہ غرضِ غم، نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے

فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
نئے سفر پے روانہ ہوا ہے از سرِ نو
جب آؤں گا تو میرا نام بھی نیا رکھنا
(ظفر اقبال)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top