بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیں
چلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
(احمد فراز)
 

ادیب

محفلین
ایسا دریا جو کسی اور سمندر میں گرے
اس سے بہتر ہے تو مجھے میرا صحرا لا دے
جس کی آنکھیں مجھے اندر سے بھی پڑھ سکتی ہوں
یاخدایا کوئی چہرا تو میرے شہر میں ایسا لا دے
 

شمشاد

لائبریرین
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بُھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
(میرا جی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

راجہ صاحب

محفلین
اٹھایا میں نے پلکوں سے تھا سپنا
اٹھاتے ہی دوبارہ گر پڑا تھا

نظر منصور گولی بن گئی تھی
ہوا میں ہی پرندہ گر پڑا تھا

منصور آفاق
 

ادیب

محفلین
سنبھل سنبھل کر قدم اٹھانا میرا اصول سفر بھی ہے
تیری نظرکا ملے سہارا تو لڑکھڑانا بھی جانتا ہو
نظر نظر مین کامرانی قدم قدم پہ ہے کامیابی
مگر تو مسکرا کہ دیکھ لے تو ہار جانا بھی جانتا ہو
 

ادیب

محفلین
سنبھل سنبھل کر قدم اٹھانا میرا اصول سفر بھی ہے
تیری نظرکا ملے سہارا تو لڑکھڑانا بھی جانتا ہو
نظر نظر مین کامرانی قدم قدم پہ ہے کامیابی
مگر تو مسکرا کہ دیکھ لے تو ہار جانا بھی جانتا ہو
 

شمشاد

لائبریرین
اے درد بتا کچھ تو ہی پتہ ۔ اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دل بے تاب نہاں یا آپ دل بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top