بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یہ نوید اوروں کو جا سنا، ہم اسیرِ دام ہیں اے صبا
ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ پر، ہمیں کیا جو فصلِ بہار ہے


اکبر الٰہ آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔ آپ کن الفاظ حروف سے شعر دے رہے ہیں۔​
--------------------------------------------------------------------------​
نگہ شوق کا حال نہ پوچھ
سر بسر اضطراب ہو کے رہی
(فانی بدایونی)
 

صائمہ شاہ

محفلین
اُدھر ایک حرف کہ کُشتنی، یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی
جو کہا تو سُن کے اُڑا دیا، جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا
 

شمشاد

لائبریرین
صاعمہ یہ آپ کے دیئے ہوئے شعرصفحے کے دائیں طرف کیوں ہوتے ہیں، مزید یہ کہ لکھائی کی جسامت اتنی چھوٹی کیوں ہوتی ہے؟
-----------------------------------------------------------------------------------------------

اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ دلِ بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)​
 

صائمہ شاہ

محفلین
صاعمہ یہ آپ کے دیئے ہوئے شعرصفحے کے دائیں طرف کیوں ہوتے ہیں، مزید یہ کہ لکھائی کی جسامت اتنی چھوٹی کیوں ہوتی ہے؟
-----------------------------------------------------------------------------------------------

اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا​
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ دلِ بےتاب ہیں ہم​
(شاد عظیم آبادی)​
جی پتہ نہیں میں گوگل پر اردو لکھ کر یہاں پیسٹ کرتی ہوں شائد اسی لیے
 

فہیم

لائبریرین
مولوی ہرگز نہ باشد مولائے روم
تا غلامِ شمس تبریزی نہ شد
(مولانا جلال الدین رومی)
 

شمشاد

لائبریرین
جی پتہ نہیں میں گوگل پر اردو لکھ کر یہاں پیسٹ کرتی ہوں شائد اسی لیے
گوگل پر کیوں لکھتی ہیں؟ کیا اردو میں یہاں نہیں لکھا جا رہا؟

صائمہ جی اور شمشاد صاحب! شعر ی سے آنا چاہیے تھا !
معذرت کہ میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا۔
 
گوگل پر کیوں لکھتی ہیں؟ کیا اردو میں یہاں نہیں لکھا جا رہا؟


معذرت کہ میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا۔
شمشاد صاحب میں نے شعر پوسٹ کیا جو ’ی‘ پہ ختم ہو رہا ہے۔ اصولآ اگلا شعر ’ی‘ سے ہی شروع ہونا چاہیے۔ صائمہ جی اور آپ نے اشعار ’ا‘ سے لکھے ہیں۔ یا جو جہاں سے مرضی شروع کر دے اس کے بعد اصول شروع ہو جاتا ہے۔ میں کچھ سمجھا نہیں بیت بازی کے بارے میں !
 

شمشاد

لائبریرین
عمران بھائی معذرت کہ میں نے آپ کا شعر نہیں دیکھا تھا۔ صاعمہ کا دیا ہوا شعر حرف الف پر ختم ہوا تھا تو میں نے الف سے شروع ہونے والا شعر دے دیا۔
جب کئی ایک اراکین بیت بازی کے دھاگے پر موجود ہوں تو ایسی غلطی کا ہونا عام ہے۔

چلیے اب آگے چلتے ہیں۔ آپ کوئی شعر دے دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top