بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

صائمہ شاہ

محفلین
شمشاد صاحب میں نے شعر پوسٹ کیا جو ’ی‘ پہ ختم ہو رہا ہے۔ اصولآ اگلا شعر ’ی‘ سے ہی شروع ہونا چاہیے۔ صائمہ جی اور آپ نے اشعار ’ا‘ سے لکھے ہیں۔ یا جو جہاں سے مرضی شروع کر دے اس کے بعد اصول شروع ہو جاتا ہے۔ میں کچھ سمجھا نہیں بیت بازی کے بارے میں !
عمران معذرت خواہ ہوں آپ صحیح کہہ رہے ہیں
 
نہیں یہاں نہیں لکھ پا رہی یہ گوگل سے بہت مختلف ہے

بٹیا رانی، یہ گوگل سے یقیناً مختلف ہے لیکن ہماری رائے میں گوگل سے کہیں زیادہ سہل ہے۔ یہاں فونیٹک کی بورڈ فعال ہے۔ یعنی الف کے لئے a ب کے لئے b و علیٰ ہٰذا القیاس۔ اسی طرح بعض حروف شفٹ کے ساتھ ٹائپ ہوتے ہیں جیسے ت کے لئے t اور ٹ کے لئے شفٹ کے ساتھ T۔ کچھ حروف جن کا کوئی فونیٹک بدل موجود نہیں وہ کہیں اور بھی ہو سکتے ہیں مثلاً ش کے لئے x، ط کے لئے v ظ کے لئے شفٹ کے ساتھ V وغیرہ۔

آپ ایک بار ساری کیز ایک ایک کرکے دباتی چلی جائیں اور مشاہدہ کر لیں کہ کس کی سے کیا لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح شفٹ دبا کر تمام کیز دبا کر دیکھ لیں۔ ان شاء اللہ دو ایک دن میں اچھی خاصی عادت پڑ جائے گی اور ہفتے بھر میں پوری رفتار سے لکھنے لگیں گی۔

مزید کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو کسی بھی منتظم سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ تو دے ہی نہیں رہے شعر، میں ہی پھر سے شروع کر دیتا ہوں۔
---------------------------------------------------------------------

جن سے پھولوں کے بچھانے کی تھی امید قدیر
میری راہوں میں انہوں نے ہی بچھائے پتھر
(قدیر انصاری)
 
صائمہ شاہ

محفلین
بٹیا رانی، یہ گوگل سے یقیناً مختلف ہے لیکن ہماری رائے میں گوگل سے کہیں زیادہ سہل ہے۔ یہاں فونیٹک کی بورڈ فعال ہے۔ یعنی الف کے لئے a ب کے لئے b و علیٰ ہٰذا القیاس۔ اسی طرح بعض حروف شفٹ کے ساتھ ٹائپ ہوتے ہیں جیسے ت کے لئے t اور ٹ کے لئے شفٹ کے ساتھ T۔ کچھ حروف جن کا کوئی فونیٹک بدل موجود نہیں وہ کہیں اور بھی ہو سکتے ہیں مثلاً ش کے لئے x، ط کے لئے v ظ کے لئے شفٹ کے ساتھ V وغیرہ۔

آپ ایک بار ساری کیز ایک ایک کرکے دباتی چلی جائیں اور مشاہدہ کر لیں کہ کس کی سے کیا لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح شفٹ دبا کر تمام کیز دبا کر دیکھ لیں۔ ان شاء اللہ دو ایک دن میں اچھی خاصی عادت پڑ جائے گی اور ہفتے بھر میں پوری رفتار سے لکھنے لگیں گی۔

مزید کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو کسی بھی منتظم سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔
شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصور
چراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا
(منصور آفاق)
 
محمد امین

لائبریرین
امین بھائی یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔ آپ کن الفاظ حروف سے شعر دے رہے ہیں۔​
--------------------------------------------------------------------------​
نگہ شوق کا حال نہ پوچھ
سر بسر اضطراب ہو کے رہی
(فانی بدایونی)

اففف میں شعر کا جواب شعر سے سمجھ کر پوسٹ کیے جا رہا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
یقیں کریں تو کیجیے، شہادتیں نہ مانگیے
حقیقتیں بدل چکیں، روایتیں نہ مانگیے
(سہیل ثاقب)
 
شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کون سے ترکش کے تیر کب چل جائیں
نشانِ مہر کمانِ سپر میں رکھا جائے
(افتخار عارف)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top