بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نازاں نہ ہو خِرد پہ جو ہونا ہےوہ ہی ہو
دانش تری نہ کچھ مری دانشوری چلے
(ابراہیم ذوق)
 

شمشاد

لائبریرین
اس حسن کے سچے موتی کو ہم ديکھ سکيں پر چھو نہ سکيں
جسے ديکھ سکيں پر چھو نہ سکيں وہ دولت کيا وہ خزانہ کيا
(ابن انشاء)
 

مغزل

محفلین
اے دل قبائے صبح کی بخیہ گری پہ خاک
یہ دیکھ اداس شام بھی دامن میں سل گئی
م۔م۔مغل
ایک غزل سے شعر
 

شمشاد

لائبریرین
عمران بھائی پلے مصرعے میں لفظ 'درباز' لکھا ہے۔ اس کی تھوڑی تشریح کر دیں۔​
---------------------------------------------------​
اب تو آتا ہے یہی جی میں کہ اے محو جفا
کچھ بھی ہو جائے مگر تری تمنّا نہ کریں
(حسرت موہانی)​
 

شمشاد

لائبریرین
اے دل قبائے صبح کی بخیہ گری پہ خاک
یہ دیکھ اداس شام بھی دامن میں سل گئی​
م۔م۔مغل​
ایک غزل سے شعر​
محمود بھائی بہت اچھا شعر ہے۔​
------------------------------------------------------------------​
یہ کون ڈوب گیا اور اُبھرگیا مجھ میں
یہ کون سایے کی صورت گذر گیا مجھ میں
(رضی اختر شوق)​
 

فہیم

لائبریرین
ڈھوندتا پھرتا ہوں کونے اپنے رونے کے لیے
جھانکتا پھرتا ہوں قبریں اپنے سونے کے لیے
 

مغزل

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔
نزاکت اس گلِ رعنا کی کیا تجھ سے کہوں انشاء
نسیمِ صبح بھی چھولے تو اس کا رنگ ہو میلا !!!!
 

شمشاد

لائبریرین

اک لفظِ محبت کا اتنا سا فسانہ ہے
سمٹے تو دلِ عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 
میں کوئی اور شعر دیکھ کر اگلا شعر لکھتا ہوں پوسٹ کرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کوئی اور حملہ آور ہو چکا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی کہا تھا مری آنکھ دیکھ سکتی ہے
تو مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا
احمد فراز
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ایسا ہوتا ہی ہے۔ آپ جس شعر کے جواب میں شعر دیتے ہیں، اس کا اقتباس لے لیا کریں۔
----------------------------------------------------------------

آنسو تو بہت سے ہیں آنکھوں میں جگرؔ لیکن
بندھ جائے سو موتی ہے رہ جائے سو دانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 
تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام
چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر

دیوِ استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب
تو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پری

مجلس ملت ہو یا پرویز کا دربار ہو
ہے وہ سلطاں غیر کی کھیتی پہ ہو جس کی نظر

اس راز کو اک لردِ فرنگی نے کیا فاش
ہرچند کے دانا اسے کھولا نہیں کرتے
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں‌کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے


اقبال رحمہ اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top