بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شعر تخلیق کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ شاعرہ نہیں ہیں۔ کُھلا تضاد۔
--------------------------------------------------------------

یہ ہمارا گھر ہے ساتھی یا خوشی کا باغ ہے
یہ کئی رشتوں کی باہم دوستی کا باغ ہے
(منیر نیازی)

یہ مانا گفتگو بھی ایک فن ہے
مگر خاموش رہنا بھی ہنر ہے
 

مہ جبین

محفلین
اتنا وقت گزر گیا اور وقت کا پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ تو پر لگا کر اڑ گیا
اصل میں بیت بازی میرا پسندیدہ کھیل ہے جو بہت برسوں پہلے ہم بھائی ، بہنیں مل کر کھیلتے تھے اور اب اس میں مشغول ہوئی تو برسوں پرانی یادیں تازہ ہوگئیں ،مجھے بہت بہت اچھا لگا آج ۔۔۔۔۔۔ اپنا ٹین ایجر کا وقت یاد آگیا
شمشاد بھائی اور شگفتہ کا بہت شکریہ :)
 

شمشاد

لائبریرین

یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکاں کی پناہ میں
کہ نکل کے ایک پناہ سے کہیں اور جانے کا دم نہ تھا
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین

وہ جو اس جہاں سے گزر گئے کسی اور شہر میں زندہ ہیں
کوئی ایسا شہر ضرور ہے انہی دوستوں سے بھرا ہوا

(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ ریکھائیں اور ورشائیں جن کا تجھ کو گیان نہیں
لے جائیں گی ایسی جگہ پر جس کی تجھے پہچان نہیں

(منیر نیازی)
 

مہ جبین

محفلین
نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا
رہا کھٹکا نہ چوری کا ، دعا دیتا ہوں رہزن کو
غالب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top