سیدہ شگفتہ
لائبریرین
یہ بھی کوئی بات ہوئی ، دیوانہ کہہ کر چل دئیے
کاش دیوانگی کا سبب ہی پوچھتے آپ
شہناز اختر قریشی
کاش دیوانگی کا سبب ہی پوچھتے آپ
شہناز اختر قریشی
یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پے ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
میرے اور شگفتہ کے شعر ایک ساتھ آرہے ہیں ، اب میں تھوڑا ٹھہر جاتی ہوں
کیا زبردست اشعار پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ بہت شکریہ
----------------------------------------------------
یا تو مٹ جائیے یا مٹا دیجئے
کیجئے جب بھی سودا کھرا کیجیے
(واجدہ تبسم)
یاروں کی انجمن میں یہ کیسی ہوا چلی
اک دوسرے کی لو پہ لپکنے لگے چراغ
حزیں صدیقی
آج اس شہر میں، کل نئے شہر میں بس اسی لہر میں
اڑتے پتوں کے پیچھے اڑاتا رہا شوق آوارگی
حبیب جالب
یاروں کی انجمن میں یہ کیسی ہوا چلی
اک دوسرے کی لو پہ لپکنے لگے چراغ
حزیں صدیقی
یہ ادا بے نیازی تجھے بے وفا مبارک
مگر ایسی بےرخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
یہ کون سی بستی ہے جہاں چاند نہ سورجیارب یہی اب جوہر عاصی کی دعا ہے
ہو لہجہ مرا شیریں ، مجھے ایسا دہن دے
سید سخاوت علی جوہر