وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے
مہ جبین محفلین مارچ 12، 2012 #742 یہاں کسی کو کوئی حسب آرزو نہ ملا کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
شمشاد لائبریرین مارچ 12، 2012 #743 ایک دنیا منتظر تھی انقلابِ دہر کی ایک ہم ہی تھے، تری انگڑائیاں دیکھا کیے! (سرور عالم راز)
مہ جبین محفلین مارچ 12، 2012 #744 یہ کیا کم ہے شب گلستاں میں کٹی بلا سے جو کانٹوں پہ سونا پڑا حزیں صدیقی
شمشاد لائبریرین مارچ 12، 2012 #745 اُدھر تھی لرزشِ صہبا، اِدھر خرامِ نگار نرالی بحث چھڑی تھی، نیا مقابلہ تھا (جوش ملیح آبادی)
امین عاصم محفلین مارچ 13، 2012 #746 اگر سمیٹ نہ لوں ان کو میں اپنے دامن میں کہاں کہاں نہ تری آنکھ کے شرر جائیں (امین عاصم )
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2012 #747 نگاہِ شرمگیں ہے اور تو ہے بیانِ آرزو ہے اور میں ہوں (سرور عالم راز)
نسرین فاطمہ محفلین مارچ 13، 2012 #748 جب تک بکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا تو نے خرید کر مجھے انمول کردیا
محمد بلال اعظم لائبریرین مارچ 13، 2012 #749 عادت ہی بنا لی تم نے تو منیر اپنی جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
میاں چاند محفلین مارچ 13، 2012 #750 کمال کا شخص تھا جس نے زندگی تباہ کر دی راز کی بات ہے دل اس سے خفا اب بھی نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2012 #751 خواتین و حضرات یہ شعر و شاعری کا نہیں بیت بازی کا دھاگہ ہے لہذا بیت بازی کے اصولوں کو مد نظر رکھیں۔
مہ جبین محفلین مارچ 13، 2012 #752 نگار خانہء ہستی کا ہائے وہ منظر۔۔۔۔۔۔۔! جب آئنوں میں کوئی عکس جلوہ گر نہ رہے
مہ جبین محفلین مارچ 13، 2012 #754 اک شئے ہے نظر والوں توفیق نظارہ بھی !!! تم ڈھونڈنے والوں میں، ہم دیکھنے والوں میں
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2012 #755 نگاہ، یار کی یوں اُٹھ رہی تھی جُھک جُھک کر زمین رقص میں تھی، آسماں پہ زلزلہ تھا (جوش)
مہ جبین محفلین مارچ 13، 2012 #756 اپنے گھر سے چل پڑنا محفلوں کی حسرت میں راستوں میں رہ جانا منزلوں کی حسرت میں منیر نیازی
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2012 #757 جوش کی اسی غزل کا ایک اور شعر ہے : نجانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا کہ ہر نفس میں قیامت کا جوش و ولولہ تھا
جوش کی اسی غزل کا ایک اور شعر ہے : نجانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا کہ ہر نفس میں قیامت کا جوش و ولولہ تھا
مہ جبین محفلین مارچ 13، 2012 #758 اسکی بے وفائی بھی مستقل نہیں ہوتی۔۔۔۔! دل سدا وہ رکھتا ہےدو، رخوں کی حسرت میں منیر نیازی
محمد بلال اعظم لائبریرین مارچ 13، 2012 #759 نا مرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں تُو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2012 #760 محمد بلال اعظم نے کہا: نا مرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں تُو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں (احمد فراز) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ناقابلِ بیاں ہوئے کیوں اس کے خد و خال یہ مسئلہ ہے دیدہ وروں پر بنا ہوا (منصور آفاق)
محمد بلال اعظم نے کہا: نا مرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں تُو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں (احمد فراز) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ناقابلِ بیاں ہوئے کیوں اس کے خد و خال یہ مسئلہ ہے دیدہ وروں پر بنا ہوا (منصور آفاق)