بہت نوازش ، حزیں صاحب کی شاعری پسند کرنے کا شکریہ امین بھائیمحترمہ مَہ جبیں صاحبہ
آپ کا دلی ممنون ہوں کہ آپ حزیں صدیقی مرحوم کا خوب صورت کلام یہاں پوسٹ کرتی ہیں، یوں حزیں صدیقی مرحوم کا پُر نور چہرہ میرے سامنے آ جاتا ہے۔۔ ایک بار اپنے استاذِ محترم نجم الاصغر شاہیا مرحوم کے ہمراہ حضرت حزیں صدیقی کے ساتھ ان کے گھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ مرحوم اعلیٰ درجے کے شاعر ، بڑی مَحبت کرنے والے اور شفیق انسان تھے ۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین
قارئین سے معذرت کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ کیوں کہ یہ لڑی صرف شاعری کے لیے ہے۔
والسلام
امین عاصم
یہ شعر غالبا کچھ یوں ہےاس شان سے کھیلوں گی صنم پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاؤں، ہاروں تو پیا تیری۔۔!