بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایس آصف صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔ بیت بازی کے اصول تو معلوم ہی ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مہ و نجوم کی روشنی ترے حسن کا پرتو بدل نہیں
ترا ہجر، شب کا سہاگ تھا، مرے غم کی مانگ بھری رہی
(سید نصیر الدین نصیر)
 

شمشاد

لائبریرین
نیکیاں ہی کرنے میں عمر جو لگی تم کو
اس کو پھر جتانے میں وقت چاہیے کچھ تو
(نزھت عباسی)
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی وعدہ یعنی نباہ کا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

مومن خان مومن
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تَشبیہیں پہن کر آرہی ہے
حقیقت بَر محل کہنا پڑے گی

خِراج اَب اور کیا دینا ہے اُس کو
مُجھے تازہ " غزل" کہنا پڑے گی!
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں
تم لاکھ رضا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے
(فیض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top