یوں بہار آئی ہے اس بار کے جیسے قاصد کوچۂ یار سے بے نیلِ مرام آتا ہے (فیض)
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2010 #81 یوں بہار آئی ہے اس بار کے جیسے قاصد کوچۂ یار سے بے نیلِ مرام آتا ہے (فیض)
عائشہ عزیز لائبریرین جولائی 5، 2010 #82 یہ وہ زمیں ہے کہ ہے عرش سجدہ ریز یہاں کہ دو جہاں کا یہاں تاجدار رہتا ہے
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2010 #83 یہ شعرِ حافظِ شیراز ، اے صبا! کہنا ملے جو تجھ سے کہیں وہ حبیبِ عنبر دست خلل پذیر بود ہر بنا کہ مے بینی بجز بنائے محبت کہ خالی از خلل است (فیض)
یہ شعرِ حافظِ شیراز ، اے صبا! کہنا ملے جو تجھ سے کہیں وہ حبیبِ عنبر دست خلل پذیر بود ہر بنا کہ مے بینی بجز بنائے محبت کہ خالی از خلل است (فیض)
محمد شعیب خٹک معطل جولائی 5، 2010 #84 تمہیں خبر نہیں سورج بھی عکس ہے میرا تمام دن کا مجھے انتظام کرنا ہے
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 5، 2010 #85 یاد کا موسم جب سے بادل چال ہوا اجڑ گئے سپنے، جیون جنجال ہوا (رام ریاض)
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2010 #86 الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیّاد آ گیا (مومن خاں مومن)
عائشہ عزیز لائبریرین جولائی 6، 2010 #87 اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی علامہ اقبال
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2010 #88 یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیے ایک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے (جگر)
کاشفی محفلین جولائی 12، 2010 #89 یوں نگاہوں ہی نگاہوں میں بہم ہو گفتگو میں سنوں اور تو سُنے، کوئی نہ بیگانہ سُنے (مسعود شاہد )
محمد شعیب خٹک معطل جولائی 12، 2010 #90 یہ ُسخن جو ہم نے رقم کئے، یہ ہیں بس ورق تیری یاد کے کوئی لمحہ ُصبح وصال کا، کئی شام ھجر کی ُمدّتیں
شمشاد لائبریرین جولائی 12، 2010 #91 نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)
محمد شعیب خٹک معطل جولائی 14، 2010 #92 اس شہر میں کس سے ملیں، ہم سے تو چھوٹیں محفلیں ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانہ تیرا
شمشاد لائبریرین جولائی 14، 2010 #93 اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو (مومن)
محمد شعیب خٹک معطل جولائی 14، 2010 #94 وہ مجھ سے بچھڑ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا ورنہ ہر اک سانس قیامت اسے بھی تھی
شمشاد لائبریرین جولائی 14، 2010 #95 یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیئے ایک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے (جگر)
شمشاد لائبریرین جولائی 14، 2010 #97 یہ اس نے کہا تھا تو یقیں میں نے کیا تھا امید پہ قائم ہے یہ دنیا، اسے کہنا
جٹ صاحب محفلین جولائی 14، 2010 #98 ہر کوئی اپنی ہوا میں مست رہتا ہے فراز شہرِ نہ پُرساں میں تیری چشم تر دیکھا گا کون
شمشاد لائبریرین جولائی 14، 2010 #99 جناب یہ حرف ہ سے آپ نے کیسے شعر دے دیا۔ آپ کو تو الف سے شعر دینا تھا۔ ================================================= نہ مدعی، نہ شہادت، حساب پاک ہوا یہ خون خاک نشیاں تھا رزق خاک ہوا
جناب یہ حرف ہ سے آپ نے کیسے شعر دے دیا۔ آپ کو تو الف سے شعر دینا تھا۔ ================================================= نہ مدعی، نہ شہادت، حساب پاک ہوا یہ خون خاک نشیاں تھا رزق خاک ہوا
کاشفی محفلین جولائی 15، 2010 #100 اللہ ہی اللہ ہے صنم خانے میں کیا ہے لو برہمنو جاتے ہیں اپنا بھی خدا ہے (داغ رحمتہ اللہ علیہ)