اس کو خوشیوں سے خوف آتا ہے وہم کیا ذہن یار میں بیٹھا۔۔۔۔! منیر نیازی
مہ جبین محفلین مارچ 24، 2012 #901 اس کو خوشیوں سے خوف آتا ہے وہم کیا ذہن یار میں بیٹھا۔۔۔۔! منیر نیازی
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2012 #902 ایک لمحے کی عبادت کیا بلندی دے گئی جیسے ہی سجدے سے اٹھا ، آسماں سے سر لگا (منصور آفاق)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2012 #903 اس کی باتیں بھی دلآویز ہیں صورت کی طرح میری سوچیں بھی پریشاں مرے بالوں جیسی
کاشف اکرم وارثی محفلین مارچ 25، 2012 #904 ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقی تیرا رِند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نا جائے( فیض احمد فیض)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2012 #905 کاشف اکرم وارثی نے کہا: ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقیتیرا رِند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نا جائے( فیض احمد فیض) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالبا شعر ”ی” سے لکھنا تھا ۔۔
کاشف اکرم وارثی نے کہا: ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقیتیرا رِند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نا جائے( فیض احمد فیض) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالبا شعر ”ی” سے لکھنا تھا ۔۔
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2012 #906 یوں عرق جلوہ گر ہے اس مونہہ پرجس طرح اوس پھول پر دیکھو(میر تقی میر)
امیداورمحبت محفلین مارچ 25، 2012 #907 وہ تو صدیوں کا سفر کرکے یہاں پہنچا تھا تونے جس شخص کو منہ پھیر کے دیکھابھی نہیں اسلم انصاری
کاشف اکرم وارثی محفلین مارچ 25، 2012 #908 ضبط نے کہا: غالبا شعر ”ی” سے لکھنا تھا ۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بس جناب کچھ لمحوں کی تاخیر ہوی کہ ایک دوست نے شعر پوسٹ کرڈالا
ضبط نے کہا: غالبا شعر ”ی” سے لکھنا تھا ۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بس جناب کچھ لمحوں کی تاخیر ہوی کہ ایک دوست نے شعر پوسٹ کرڈالا
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2012 #909 کوئی بات نہیں، جب کئی ایک اراکین بیت بازی میں کھیل رہے ہوں تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔------------------------------------------------------------------------------نقص نکلیں گے ماہِ کامل میںوہ اگر آگئے مقابل میں(میر مہدی مجروح)
کوئی بات نہیں، جب کئی ایک اراکین بیت بازی میں کھیل رہے ہوں تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔------------------------------------------------------------------------------نقص نکلیں گے ماہِ کامل میںوہ اگر آگئے مقابل میں(میر مہدی مجروح)
امیداورمحبت محفلین مارچ 25، 2012 #910 یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دن جو تھک گیا ہے تو اب اس کو مختصر کردے
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2012 #911 یہ کس مقام پر حیات مجھ کو لے کے آ گئی نہ بس خوشی پہ ہے جہاں نہ غم پہ اختیار ہے
کاشف اکرم وارثی محفلین مارچ 25، 2012 #912 یہاں کسی کو بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا( طفر اقبال)
محمد بلال اعظم لائبریرین مارچ 25، 2012 #913 ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2012 #914 آ پلا مئے اسرارِ سکون و جنبش اے بہ تمکین حرمِ قُدس و بہ شوخی آہو (جوش)
سید تراب کاظمی محفلین مارچ 25، 2012 #915 مینے تڑپ کرکھا بہت یاد آتے ہو، وہ مٌسکرا کر بولے تمھیں اور آتا ہی کیا ے:!!!
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2012 #916 تراب بیٹے آپ کو تو حرف و سے شعر دینا تھا۔ اب پھر سے کوئی اچھا سا شعر ڈھونڈو جو حرف واؤ سے شروع ہوتا ہو۔
تراب بیٹے آپ کو تو حرف و سے شعر دینا تھا۔ اب پھر سے کوئی اچھا سا شعر ڈھونڈو جو حرف واؤ سے شروع ہوتا ہو۔
عمر سیف محفلین مارچ 26، 2012 #917 شمشاد نے کہا: تراب بیٹے آپ کو تو حرف و سے شعر دینا تھا۔ اب پھر سے کوئی اچھا سا شعر ڈھونڈو جو حرف واؤ سے شروع ہوتا ہو۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ مجھ سے پیار نہ کرتا تو اور کیا کرتا کہ دشمنی میں بھی شدت اُسی لگاؤ کی تھی
شمشاد نے کہا: تراب بیٹے آپ کو تو حرف و سے شعر دینا تھا۔ اب پھر سے کوئی اچھا سا شعر ڈھونڈو جو حرف واؤ سے شروع ہوتا ہو۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ مجھ سے پیار نہ کرتا تو اور کیا کرتا کہ دشمنی میں بھی شدت اُسی لگاؤ کی تھی
شمشاد لائبریرین مارچ 26، 2012 #918 یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے وگرنہ خوفِ بد آموزیِ عدو کیا ہے (چچا)
عمر سیف محفلین مارچ 26، 2012 #919 یہ اتنی رات گئے کون دستکیں گے گا کہیں ہوا کا ہی اُس نے نا روپ دھارا ہو
شمشاد لائبریرین مارچ 26، 2012 #920 ضبط، آپ کے دیئے ہوئے شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ لگ رہی ہے۔ ---------------------------------------------------------------- واں کُنگرِ استغنا ہر دم ہے بلندی پر یاں نالے کو اور اُلٹا دعوائے رسائی ہے (چچا)
ضبط، آپ کے دیئے ہوئے شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ لگ رہی ہے۔ ---------------------------------------------------------------- واں کُنگرِ استغنا ہر دم ہے بلندی پر یاں نالے کو اور اُلٹا دعوائے رسائی ہے (چچا)