ان چراغوں میں تیل ہی کم تھا کیوں گِلہ پھر ہمیں ہوا سے رہے (جاوید اختر)
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #881 ان چراغوں میں تیل ہی کم تھا کیوں گِلہ پھر ہمیں ہوا سے رہے (جاوید اختر)
مہ جبین محفلین مارچ 23، 2012 #882 یوں ہی میں دل کو پیام شکیب دیتا ہوں شب فراق کو گویا فریب دیتا ہوں اقبال
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #883 نور کا تن ہے، نور کے کپڑے، اس پر کیا زیور کی چمک ہے چھلے، کنگن، اِکّے، جوشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! (امیر مینائی)
نور کا تن ہے، نور کے کپڑے، اس پر کیا زیور کی چمک ہے چھلے، کنگن، اِکّے، جوشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! (امیر مینائی)
مہ جبین محفلین مارچ 23، 2012 #884 ہے زمین قرطبہ بھی دیدہء مسلم کا نور ظلمت مغرب میں جو روشن تھی مثل شمع طور اقبال
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #885 رات نکلی ہیں پرانی کئی چیزیں اس کی اور کچھ خواب کے کمرے سے بھی ساماں نکلا (منصور آفاق)
مہ جبین محفلین مارچ 23، 2012 #886 آیا نہ میرے کام کمال مصوری تصویر تیری لاکھ بنائی بنی نہیں حزیں صدیقی
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #887 نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھے میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا (احسان دانش)
مہ جبین محفلین مارچ 23، 2012 #888 آہ کو چاہئے اک عمر اثر ہونے تک۔۔۔۔۔! کون جیتا ہےتیری زلف کے سر ہونے تک غالب
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #889 کوئی حسرت بھی نہیں ، کوئی تمنا بھی نہیں دل وہ آنسو جو کسی آنکھ سے چھلکا بھی نہیں (احمد راہی)
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2012 #891 یا گرمئی بازار تھی یا خوف زبان تھا پھر بیچ دیا مجھ کو خریدار نے میرے (احمد فراز)
مہ جبین محفلین مارچ 24، 2012 #892 یوں قیامت تک نہ طے ہوگا خلا کا سلسلہ منسلک ان سے کرو ذہن رسا کا سلسلہ حزیں صدیقی
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2012 #893 ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے (چچا)
تبسم محفلین مارچ 24، 2012 #894 یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے
یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2012 #895 بہت اچھا شعر ہے۔ شاعر کون ہے؟ ---------------------------------------------------------------------- یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا (چچا)
بہت اچھا شعر ہے۔ شاعر کون ہے؟ ---------------------------------------------------------------------- یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا (چچا)
امیداورمحبت محفلین مارچ 24، 2012 #896 اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں لاعلم چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشف اکرم وارثی محفلین مارچ 24، 2012 #898 زمانے پر عیاں سب بھید کرتی ہے کروں جب یاد تو یہ سانس رکتا ہے یہ دل تھم تھم کے چلتا ہے کوئی تو بات ایسی تھی
زمانے پر عیاں سب بھید کرتی ہے کروں جب یاد تو یہ سانس رکتا ہے یہ دل تھم تھم کے چلتا ہے کوئی تو بات ایسی تھی
مہ جبین محفلین مارچ 24، 2012 #899 یہ راز خاص مجھ پہ کبھی آشکار کر مجھ کو بھی اپنے دل کا کبھی رازدار کر منیر نیازی
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2012 #900 رتجگے اوڑھ کے گلیوں کو پہن کے منصور جو شبِ تار سے نکلا وہ فروزاں نکلا (منصور آفاق)