بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج اس کے ساتھ کیسے یہ پل میں گزر گیا
کاٹے سے کل جو کٹتا نہ تھا بے حساب دن
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا وحشت ہے! اے دیوانے، پس از مرگ واویلا
رکھی بے جا بنائے خانہ زنجیر شیون پر
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
نور کا تن ہے، نور کے کپڑے، اس پر کیا زیور کی چمک ہے
چھلے، کنگن، اِکّے، جوشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!
(امیر مینائی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ "استاد جی" کون سے شاعر ہیں؟
-------------------------------------------------

میرا شرف کہ تو مجھے جوازِ افتخار دے

فقیرِ
ِ شہرِ علم ہوں زکواۃ ِ اعتبار دے
(افتخار عارف)
 

شمشاد

لائبریرین
مرنا قبول ہے مگر الفت نہیں قبول
دل تو نہ دوں گا آپ کو میں جان لیجیے
(اکبر الہ آبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top