بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی آپ کو تو حرف ی سے شعر دینا تھا۔
-----------------------------------------------------------

اُٹھائیں اگر آپ منہ سے نقاب
تو پھیکا پڑے چہرہء آفتاب
(آفتاب لاہور)
 

شمشاد

لائبریرین
ڑ سے تو شاید ہی کسی شاعر نے شعر کہا ہو۔ اس لیے ڑ سے معذرت۔ اس سے پہلا حرف "و" ہے، اسی سے شعر دے دیتا ہوں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------

وہی زباں، وہی باتیں مگر ہے کتنا فرق
تمہارے نام سے پہلے تمہارے نام کے بعد
(قابل اجمیری)
 

شمشاد

لائبریرین

اگر گیسو بدوش آتا نہیں، اچھّا یونہیں آجا
کسی دن تیغ بردست و کفن در آستیں آجا
(جوش)
 

شمشاد

لائبریرین

نہ جانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا
کہ ہر نفس میں قیامت کا جوش و ولولہ تھا
(جوش)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گئے ہجر کے دن آ بھی گئی وصل کی رات
(فیض)
 

صائمہ شاہ

محفلین
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گئے ہجر کے دن آ بھی گئی وصل کی رات
(فراز)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اس قدر پیار سے، اے جان ِ جہاں، رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اُس وقت تیری یاد نے ہاتھ
یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات
فیض
 

شمشاد

لائبریرین
یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے جیسے کہ جام مئے
یا تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
(میر تقی میر)
 

مہ جبین

محفلین
نہیں ہے وابستہ زیر گردوں کمال شان سکندری سے
تمام ساماں ہے تیرے سینے میں، تو بھی آئینہ ساز ہوجا
اقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top