بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو
(سیاح)
 

سید زبیر

محفلین
انہوں نے شاید پہلا صفحہ کھول لیا ۔۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
(بشیر بدر)
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہیں ملتے ہو تم ہم سے، تو سب ہمدرد ہیں میرے
زمانہ ہم سے جل جائے، اگر تم ملنے آ جاؤ ۔۔

واعظ شراپ پینے دے مسجد میں بیٹھ کر
یا وہ جگہ بتا جہاں کہ خدا نہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں نہ روٹھتا ، میںنے بھی تو خطا کی تھی
بہت خیال رکھا تھا بہت وفا کی تھی
(صابر ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ غزل اپنی، مجھے جی سے پسند آتی ہےآپ
ہے ردیف شعر میں غالب! ز بس تکرارِ دوست
(چچا)
 

عمر سیف

محفلین
تجھے کھو کے سوچتا ہوں، میرے دامنِ طلب میں
کوئی خواب ہے تو کیوں ہے، کوئی آس ہے تو کیوں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یاد اور موجود دونوں کی حقیقت اس میں ہے
غم کی طاقت کو غلط کرنے کی ہمت اس میں ہے
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
معنی نہیں منیر کسی کام میں یہاں
طاعت کریں تو کیا ہے، بغاوت کریں تو کیا
(منیر نیازی)
 

سید زبیر

محفلین
زبیر صاحب دوسرا مصرعہ صحیح نہیں لگ رہا۔
شمشاد صاحب ، غیر معیاری شعر ارسال کرنے پر معذرت خواہ ہوں دھیرے دھیرے اداب محفل اور انداز محفل سیکھ ہی جاوں گا درست مصرع یوں ہے
یا وہ جگہ بتا جہاں کہ خدا نہیں
تہہ دل سے مشکور ہوں
 

سید زبیر

محفلین
یا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہیں۔
شکریہ عاطف صاحب
زبیر صاحب دوسرا مصرعہ صحیح نہیں لگ رہا۔
شمشاد صاحب ، غیر معیاری شعر ارسال کرنے پر معذرت خواہ ہوں دھیرے دھیرے اداب محفل اور انداز محفل سیکھ ہی جاوں گا درست مصرع یوں ہے
یا وہ جگہ بتا جہاں کہ خدا نہیں
تہہ دل سے مشکور ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبت
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں
جگر مُراد آبادی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top