بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نفَس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ
اگر شراب نہیں انتظارِ ساغر کھینچ
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں
کافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عزاب میں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین

اٹھا جو شور تو اہلِ ہوس نے گھبرا کر
زمین لیز پہ دے دی، کسان بیچ دیا

(احمد مشتاق)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی
گماں گماں سی مہک خود کو ڈھونڈتی ہی رہی

(جون ایلیا)
 

عمر سیف

محفلین
یہ راز ہے میری زندگی کا
پہنے ہوئے ہوں کفن خودی کا
پھر نشترِ غم سے چھیڑتے ہیں
اک طرز ہے یہ بھی دل دہی کا
 

کاشفی

محفلین
یہ سُن کے نصف شب کو درِ میکدہ کھُلا
مانگی ہے اک بزرگ تہجد گزار نے
(ریاض خیر آبادی)
 

سارہ خان

محفلین
یوں سجا چاند کہ جھلکا تیرے انداز کا رنگ
یوں فضا مہکی کہ بدلا میرے ہمراز کا رنگ
فیض احمد فیض
 

کاشفی

محفلین
گلستاں میں جا کر ہر اک گُل کو دیکھا
نہ تیری سی رنگت ، نہ تیری سی بو ہے
(گویا)
 

عمر سیف

محفلین
یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں
یہ عمر بھر کی شناسائیاں بھی جھوٹی ہیں
یہ لفظ لفظ محبت کی یورشیں بھی فریب
یہ زخم زخم مسیحائیاں بھی جھوٹی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے​
یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے​
(شکیل بدایونی)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top