بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید زبیر

محفلین
ناداں ہیں جو چہیڑے ہیں ،اس عالم میں نادانوں کو
اس شخص سے ایک جواب ملا،سب اپنوں کوسب بیگانوں کو
ابن انشا
 

شمشاد

لائبریرین

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
(ساغر صدیقی)
 

سارہ خان

محفلین
یوں تو کس کو ہے یہاں آئینہ بینی کا دماغ
چند خوش ذوق ہیں، اب تک تری چھب مانگتے ہیں

اختر عثمان
 

شمشاد

لائبریرین
نظر آیا تمہیں اُس اجنبی میں کیا بتاؤ گے؟​
سُنو، قاتل نگاہوں کی وہ ظالم گھات گہری تھی​
)فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
اک بار اس کی آنکھوں میں دیکھی تھی بے رخی
پھر اس کے بعد یاد وہ آیا نہیں کبھی
(تسنیم کوثر)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں چونک اٹھے وہ سن کے میرا شکوہ فراق
جیسے انہیں بھی کوئی گلہ یا د آ گیا
-------------------------------------------------------


ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمھیں
اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین
منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سے
کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست
اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وہ آتے ہیں تو دل میں اک کسک محسوس ہوتی ہے
میں ڈرتا ہوں کہیں اس کو محبت تو نہیں کہتے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتاکوئی جدائی میں
خدا کسی سے کسی کو مگر جدا نہ کرے
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دُنیا کسی کی نہ تھی اور نہ ہوگی
یہ شکوہ، شکایت، گلہ رہنےدیجے
(مومن خان شوق)
 

شمشاد

لائبریرین
یارب ہمیں دے عشقِ صنم اور زیادہ
کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ
(داغ دہلوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top