بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ میلانوں کے سوداگر یہ رحجاناں کے شعبدہ گر
جیبوں پہ سجاتے ہیں چوٹیں کچھ دل پہ سہیں تو لکھیں بھی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شک ہے تنِ لاغر سے ناتوانوں کے
وہ کھینچ کھینچ کے اپنی کمر کو دیکھتے ہیں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی آپ کو تو حرف ن سے شعر دینا تھا، یہ حرف ی سے کیسے دے دیا اور وہ بھی اقتباس لیکر؟
-------------------------------------------------------------------------------------


لائی حیات آئے قضا لے چلیچلے
اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے
(ابراہیم ذوق)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یا چھوڑیں یا تکمیل کریں ، یہ عشق ہے یا افسانہ ہے؟
یہ کیسا گورکھ دھندا ہے، یہ کیسا تانا بانا ہے ؟
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں منحصر کچھ مے و مے کدہ تک
مری تشنہ سامانیاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)
 

سید زبیر

محفلین
نصب کریں محراب تمنا ، دیدہ دل کو فرش کریں
سنتے ہیں وہ کوئے وفا میں اّج کریں گے نزول میاں
 

شمشاد

لائبریرین
ہو چکا عیش کا جلسہ تو مجھے خط بھیجا
آپ کی طرح سے مہمان بلائے کوئی
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
نے ہجر چاہتا ہوں نہ وصلِ حبیب کو
یا رب کہیں ہو صبر دلِ نا شکیب کو
(قائم چاند پوری)
 

عمر سیف

محفلین
وہ نغمے جن سے ہوتا تھا سکُونِ عالمِ وحشت
وہ نغمے آج پھر پاتا ہوں آوازِ سِلاسِل میں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top