بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
ابھی تک سادہ رکھا ہے کاغذ اپنی چاہت کا
مناسب جب بھی سمجھیں گے کوئی پیغام لکھ دیں گے
کوئی پیغام کیا لکھنا ہے ایک چھوٹے سے کاغذ پر
جسے ہم چاہتے ہیں بس اُسی کا نام لکھ دیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سمجھے تھے ہم ایک چرکہ ہے دل پر
دبا کر جو دیکھا تو ناسور نکلا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اُٹھنا بیٹھنا محفل میں اُن کا رنگ لائے گا
قیامت بن کے اُٹھیں گے ، بھبوکا بن کے بیٹھے ہیں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں‌ ہے اے دلِ ناداں
ابھی پھر سے روٹھ جائیں‌ گے، ابھی وہ مَن کے بیٹھے ہیں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ رونا ہے طريقہ کا نہ ہنسنا ہے سليقےکا
پريشانی ميں کوئی کیا جی سکے، ہو نہيں سکتا
(داغ دہلوی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں

(نجات کا طالب، غالب)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نا سپاسی کی بھی حد ہے جو یہ کہتے ہو فراز
زندگی ہم نے گزاری ہے گزارے کی مثال
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اس قدر خوف ہے اب شہر کی گلیوں میں کہ لوگ
چاپ سُنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ
اب تو ہم بات بھی کرتے ہیں غم خوار کے ساتھ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top