بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
وقت تو ہمیں بھلا چکاہے
مقدر بھی نہ بھلا دے
دوستی دل سے ہم اسلیئے نہیں کرتے
کیونکہ ڈرتے ہیں،کوئی پھر سے نہ رلا دے
 

عمر سیف

محفلین
اب کسی سے میرا حساب نہیں
میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

خون کے گھونٹ پہ رہا ہوں میں
یہ میرا خون ہے شراب نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
رخشِ حالات کی باگیں تو مرے ہاتھ میں تھیں
صرف میں نے کبھی احکام نہ مانے میرے
(احمد ندیم قاسمی)
 

مہ جبین

محفلین
یہ جو رات دن کا ہے کھیل سا، اسے دیکھ اس پر یقیں نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقل، سرِ آئینہ اسے بھول جا
امجد اسلام امجد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top