بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو
احمد فراز
 

شمشاد

لائبریرین
ندیم جو بھی ملاقات تھی ادھوری تھی
کہ ایک چہرے کے پیچھے ہزار چہرے تھے
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اپنی چال ہے افتادگی سے اب کہ پہروں تک
نظر آیا جہاں پر سایہء دیوار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یک جہتی سے منزل کی طرف ایسے رواں ہوں
گردوں سے خدا اپنے ملائک بھی اتارے
اجمل نذیر
 

شمشاد

لائبریرین
یوں سجا چاند کہ چھلکا ترے انداز کا رنگ
یوں فضا مہکی کہ بدلا مرا ہمراز کا رنگ
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
اقبال، لکھنو سے نہ دِلّی سے ہے غرض
ہم تو اسیر ہیں خمِ زلفِ کمال کے
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
اک محشرِ صدا ہے خلاؤں میں عکس ریز
لہروں میں کروٹیں سی بدلتی ہے روشنی
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
نظارے ہیں وطن کے دلنشیں، جیسے کہ پہلے تھے
مگر افسوس ہم ویسے نہیں جیسے کہ پہلے تھے
(محروم)
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط یہ شعر تو میں نے ابھی اوپر لکھا تھا مراسلہ نمبر 172 میں۔
----------------------------------------------------------------

گُزرے ہیں مے کدے سے جو توبہ کے بعد ہم
کچھ دُور عادتاً بھی قدم لڑکھڑائے ہیں
(خمار بارہ بنکوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top