بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے​
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں​
(فراز)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نام کا ہے میرے وہ دکھ کہ ، کہ کسی کو نہ ملا
کام میں میرے ہے وہ فتنہ، کہ برپا نہ ہوا

(قبلہ غالبِؔ اعظم)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سکونِ جاں کی گھڑی ڈھلے تو چراغِ دل ہی نہ بجھ چلے​
وہ بلا سے ہو غمِ عشق یا غمِ روزگار کوئی تو ہو
(فراز)​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اس نے بھی اپنی ضد نہیں چھوڑی کسی طرح
ہم کیا کریں کہ ہم بھی انا کے سپرد ہیں

اس کا آخری حرف نون ہی بنتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فضا راس نہ آئے گی تمہیں "نجمی"​
یاد گزرے ہوئے لمحات کی تازہ نہ کرو​
(کامران نجمی)​
 

شمشاد

لائبریرین
ہم شوق کے شعلے کی لپک بھول بھی جائیں
وہ شمع فسردہ کا دھواں یاد رہے گا
(ابن انشاء)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

احمد فراز

میں نہیں بولتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top