بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ ہے آپ کی نوازش کہ ادھر ہےآپ کا رخ
نہ تھی مجھ میں‌کوئی خوبی جو امیدوار ہوتا
(سید معین الدین شاہ مشتاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی احساس کافی ہے کہ کیا تھا اور اب کیا ہوں​
مجھے بالکل نہیں تشویش آگے کیا بنوں گا میں​
(انور شعور)​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی​
کہ اب تو جا کہ کہیں دن سنورنے والے تھے​
(جمال احسانی)​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو رات دن کا ہے کھیل سا، اسے دیکھ اس پر یقیں نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقل سرِ آئینہ اُسے بھول جا!
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے حصّے کی سیاہی دے بھی دے اے شامِ غم
لکھ ہی ڈالوں آج میں اپنے سیہ خانے کا حال
(نجم ندوی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ نہ جانا تھا کہ اس محفل میں دل رہ جائے گا
ہم یہ سمجھے تھے چلے آئیں گے دم بھر دیکھ کر
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اداسی بھی عدم احساسِ غم کی ایک دولت ہے
بِسا اوقات ویرانے حسیں معلوم ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟​
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں​
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیں
مہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست
اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top