بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید زبیر

محفلین
بہت غرور نہ کر ، تو اگر نہیں راضی
تو ہم بھی کوئی الگ انتظام کر لیں گے
عبدالحمید عدم
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا غم ہی علاجِ غم دوراں نکلا
ورنہ ہر زخم نصیب سر مژگاں نکلا
(منصور آفاق)
 

مزمل حسین

محفلین
الہی! کیوں نہیں اٹھتی قیامت، ماجرا کیا ہے؟
ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں
(دی ون اینڈ اونلی مرزا داغ دہلوی)
 

سارہ خان

محفلین
نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر
ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا

جگر مراد آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
یوں خطِ ہجر کھینچیے اپنے اور اس کے بیچ
دونوں طرف کی سانس ادھر سے ادھر نہ ہو
(اختر عثمان)
 

شمشاد

لائبریرین
اک شام جس میں دل کا سبوچہ بھرا رہے
اک نام جس میں درد تو ہو اس قدر نہ ہو
(اختر عثمان)
 

مزمل حسین

محفلین
وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ
کہاں میں، کہاں یہ مقام اللہ اللہ

وہ ضبط سخن میں لبوں کی خموشی
نظر کا وہ لطف کلام اللہ اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیں
ہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
(فراز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top