وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیا ریشمی ملبوس کی خوشبو سے جادو کر گیا (منیر نیازی)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #881 وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیا ریشمی ملبوس کی خوشبو سے جادو کر گیا (منیر نیازی)
سید زبیر محفلین جون 7، 2012 #882 آکہ وابستہ ہیں ، اس حسن کی یادیں تجھ سے جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا ہے فیض
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #883 یا رب مرے ایمان کا سودا نہ ہو سکے ہاتھوں پہ رکھ رہے ہیں مرے ماہ و آفتاب (محمد سعید اظہر)
سید زبیر محفلین جون 7، 2012 #884 بہت غرور نہ کر ، تو اگر نہیں راضی تو ہم بھی کوئی الگ انتظام کر لیں گے عبدالحمید عدم
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #885 یہ مرے خوں کا کرشمہ تھا کوئی مقتل میں اور دو چند فروزاں ہوا تلوار کا رنگ (اظہر مقصود)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #887 تھی ایک زندگی کے برابر وہ ایک رات اس رات کو بسر کیا اور تا سحر کیا (عبید اللہ علیم)
شمشاد لائبریرین جون 7، 2012 #888 آپ کا غم ہی علاجِ غم دوراں نکلاورنہ ہر زخم نصیب سر مژگاں نکلا (منصور آفاق)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #889 الہی! کیوں نہیں اٹھتی قیامت، ماجرا کیا ہے؟ ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں (دی ون اینڈ اونلی مرزا داغ دہلوی)
الہی! کیوں نہیں اٹھتی قیامت، ماجرا کیا ہے؟ ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں (دی ون اینڈ اونلی مرزا داغ دہلوی)
سارہ خان محفلین جون 7، 2012 #892 نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا جگر مراد آبادی
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #893 اے شہسوار حسن! یہ دل ہے، یہ میرا دل یہ تیری سر زمیں ہے، قدم ناز سے اٹھا (عبید اللہ علیم)
سارہ خان محفلین جون 7، 2012 #894 الہٰی پھر مزہ کیا ہے یہاں دنیا میں رہنے کا حیاتِ جاویداں میری نہ مرگِ ناگہاں میری اقبال
شمشاد لائبریرین جون 7، 2012 #895 یوں خطِ ہجر کھینچیے اپنے اور اس کے بیچدونوں طرف کی سانس ادھر سے ادھر نہ ہو (اختر عثمان)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #896 یہ جنس دل مکرر اک نظر اس کو دکھا دیں گے جو کوئی مشتری بازار عالم میں حسیں آیا (آتش)
شمشاد لائبریرین جون 7، 2012 #897 اک شام جس میں دل کا سبوچہ بھرا رہےاک نام جس میں درد تو ہو اس قدر نہ ہو (اختر عثمان)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #898 وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ کہاں میں، کہاں یہ مقام اللہ اللہ وہ ضبط سخن میں لبوں کی خموشی نظر کا وہ لطف کلام اللہ اللہ
وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ کہاں میں، کہاں یہ مقام اللہ اللہ وہ ضبط سخن میں لبوں کی خموشی نظر کا وہ لطف کلام اللہ اللہ
شمشاد لائبریرین جون 7، 2012 #899 ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیں ہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی (فراز)
م مزمل حسین محفلین جون 7، 2012 #900 یہ جو اک لڑکی سر بام کھڑی ہے اڑتا ہوا بادل ہے کہ پھولوں کی لڑی ہے؟؟ (منیر نیازی)