یوں تو اپنوں سا کچھ نہیں اس میں پھر بھی غیروں سے وہ الگ سا ہے
مومن فرحین لائبریرین اگست 28، 2020 #1,141 یوں تو اپنوں سا کچھ نہیں اس میں پھر بھی غیروں سے وہ الگ سا ہے
شمشاد لائبریرین اگست 28، 2020 #1,142 یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ نظام رامپوری
مومن فرحین لائبریرین اگست 28، 2020 #1,143 ہونٹ ہو سکتے ہیں لہجہ تو نہیں ہو سکتا کوئی بالکل تیرے جیسا تو نہیں ہو سکتا
شمشاد لائبریرین اگست 28، 2020 #1,144 آپ کا لہجہ شہد جیسا ترنم خیز ہے خامشی اب توڑیئے اور بولئے میرے لیے (اندرا ورما)
امامہ ارشاد محفلین اگست 29، 2020 #1,145 یہ کہتا ہے بدلے ہوئے موسم کا اشارہ یہ زندگی ہو جائے گی اپنی بھی سبوتاژ
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #1,146 امامہ آپ نے تو حرف ژ پر شعر ختم کیا ہے اور آجتک کسی شاعر نے حرف ژ سے شعر نہیں کہا۔
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #1,147 حرف "ژ" سے تو شعر ملنے سے رہا، لہٰذا حرف "ر" سے دے رہا ہوں۔ راستے اور تواضع میں ہے ربط قلبی جس طرح لام الف میں ہے الف لام میں ہے امیر مینائی
حرف "ژ" سے تو شعر ملنے سے رہا، لہٰذا حرف "ر" سے دے رہا ہوں۔ راستے اور تواضع میں ہے ربط قلبی جس طرح لام الف میں ہے الف لام میں ہے امیر مینائی
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #1,149 اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی (قتیل شفائی) ----------------------------------------- پسِ تحریر - لگتا ہے اختتام ہفتہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی (قتیل شفائی) ----------------------------------------- پسِ تحریر - لگتا ہے اختتام ہفتہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
مومن فرحین لائبریرین اگست 29، 2020 #1,150 یہ کہانی کسی اک موڑ پہ رک جاتی تھی تو ہوا شامل قصہ تو مکمل ہوئے ہم
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #1,151 محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے (مرزا غالب)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 29، 2020 #1,152 یوں تو دِن دھاڑے بھی ، لوگ لُوٹ لیتے ھیں لیکن اُن نگاھوں کی ، اور ھی سیاست تھی ”امجد اسلام امجد“
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #1,153 یہ بھی سچ ہے کہ ہر زخم ملا ہے ان سے اور وہی چپکے سے مرہم بھی لگانے آئے (آشا پربھات)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 30، 2020 #1,154 یہ جو غربت میں اداسی کا سبب ہے, مت پوچھ مجھ سے چهوٹا بھی ،مجھے چار سنا لیتا ہے منیر انجم منیر
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #1,155 یہ جو رنگین تبسم کی ادا ہے مجھ میں مجھ کو لگتا ہے کوئی میرے سوا ہے مجھ میں
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 30، 2020 #1,156 نہ آئے تجھ کو نظر تو مگر اداس نہ ہو تلاش کر وہ یہیں تیرے آس پاس نہ ہو نصیر کھیل نہیں ہے شعورِ ذات و صفات خدا شناس کہاں وہ, جو خود شناس نہ ہو نصیر الدین
نہ آئے تجھ کو نظر تو مگر اداس نہ ہو تلاش کر وہ یہیں تیرے آس پاس نہ ہو نصیر کھیل نہیں ہے شعورِ ذات و صفات خدا شناس کہاں وہ, جو خود شناس نہ ہو نصیر الدین
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #1,157 وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیں مرا علاج میرے چارہ گر کر پاس نہیں ناصر کاظمی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 30، 2020 #1,158 نہ مزاج فیض پوچھو، کچھ عجیب کیفیت ہے ابھی ہنس رہا تھا پاگل، ابھی رو دیا بیچارہ فیض احمد فیض
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #1,159 آج تو بے سبب اداس ہے جی عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی ناصر کاظمی