فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے شیفتہ
سیما علی لائبریرین نومبر 29، 2020 #1,481 فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے شیفتہ
سیما علی لائبریرین نومبر 29، 2020 #1,482 یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اسے وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2020 #1,483 یہ ادا ہوئی کہ جفا ہوئی یہ کرم ہوا کہ سزا ہوئی اسے شوق دید عطا کیا جو نگہ کی تاب نہ لا سکے جوشؔ ملسیانی
یہ ادا ہوئی کہ جفا ہوئی یہ کرم ہوا کہ سزا ہوئی اسے شوق دید عطا کیا جو نگہ کی تاب نہ لا سکے جوشؔ ملسیانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 25، 2020 #1,484 یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے خورشید رضوی
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 25، 2020 #1,485 یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے جمال احسانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 25، 2020 #1,486 یاد آئی ہے تو پھر ٹوٹ کے یاد آئی ہے کوئی گزری ہوئی منزل کوئی بھولی ہوئی دوست احمد فراز
سیما علی لائبریرین دسمبر 25، 2020 #1,487 توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے، اچھا ، خفا ہو جائیے حسرت موہانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 25، 2020 #1,488 یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھے تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجلناصر کاظمی
یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھے تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجلناصر کاظمی
مومن فرحین لائبریرین دسمبر 26، 2020 #1,489 لہو لہو ہے افق شام مضمحل سی ہے تمہی بتاؤ کہ ان سرخیوں سے کیا حاصل ابن صفی
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,490 لطف ہمسايگي شمس و قمر کو چھوڑوں اور اس خدمت پيغام سحر کو چھوڑوں علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,491 نظر نظر ہو پر اتنی بھی بے پناہ نہ ہو بہار آئی تو ہم نے خزاں کو دیکھ لیا خورشید رضوی
سیما علی لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,492 آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ میر تقی میر
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,493 ہم نے ہاری تھی عشق کی بازی لوگ تو حوصلے بھی ہار آئے سوز نجیب آبادی
مومن فرحین لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,494 یہ موسم رم جھم کا موسم یہ موسم مست بہار ایسے میں آؤ تو جانے ایسے میں کب آتے ہو
مومن فرحین لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,496 وصال میں بھی وہی ہے فراق کا عالم کہ اس کو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,497 یاد اسے بھی ایک ادھورا افسانہ تو ہوگا کل رستے میں اس نے ہم کو پہچانا تو ہوگا جاوید اختر
ام عبدالوھاب محفلین جنوری 13، 2021 #1,498 سیما علی نے کہا: یاد اسے بھی ایک ادھورا افسانہ تو ہوگا کل رستے میں اس نے ہم کو پہچانا تو ہوگا جاوید اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن خان مومن
سیما علی نے کہا: یاد اسے بھی ایک ادھورا افسانہ تو ہوگا کل رستے میں اس نے ہم کو پہچانا تو ہوگا جاوید اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن خان مومن
ام عبدالوھاب محفلین جنوری 13، 2021 #1,499 آنے کا وعدہ اُن کے نہ آنے کی تھی دلیل آخر کھُلی یہ بات بڑے انتظار پر مست بنارسی
ام عبدالوھاب محفلین جنوری 13، 2021 #1,500 رسمِ وفا کدھر گئی، تیری ادا کو کیا ہوا شہر تو ہے وہی مگر آب و ہوا کو کیا ہوا (لطیف ساحل)