بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین

رنگ فشاں ہے بات وہ دل کی آج بھی جس کے پردے میں
سرخیء لب کی، غازہء رخ کی ، رنگِ حنا کی بات چلی
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
ناموسِ زندگی بھی بڑی شے ہے دوستو
دیکھو بلند و پست فضا دیکھ کر چلو

(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
واہ امیرؔ، ایسا ہو کہنا، شعر ہیں یا معشوق کا گہنا
صاف ہے بندش، مضموں روشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!
(امیر مینائی)
 

شمشاد

لائبریرین
تنہائیوں کا راج ہے دل میں تمہارے بعد
ہم نے کسی کو اس میں بسایا نہیں کبھی
(تسنیم کوثر)
 

شمشاد

لائبریرین
یا تو یہ رسم ہی دنیا سے مٹا دی جائے
یا محبت کو ہر اک دل میں جگہ دی جائے
(محمد یوسف صابر)
 
Top