یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے
ماہی احمد لائبریرین نومبر 24، 2013 #501 یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے
محمد علم اللہ محفلین نومبر 24، 2013 #502 یہ مئے کدہ ہے یا میکدے کی رسوئی لبوں کو چھو نہ سکی زندگی کی آنچ (نامعلوم)
ماہی احمد لائبریرین نومبر 24، 2013 #503 چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث میں اگر آسانیاں ہوں تو زندگی دشوار ہو جائے
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #504 یا مجھے افسر شاہانہ بنایا ہوتا یا میرا تاج گدایانہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
ماہی احمد لائبریرین نومبر 24، 2013 #505 اب کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
محدثہ محفلین نومبر 24، 2013 #506 نہ کر نہیں نہیں، یہ وقت نہیں، نہیں کا !! تیری اس نہیں نہیں نے چھوڑا نہیں کہیں کا
ماہی احمد لائبریرین نومبر 24، 2013 #507 اقرار میں وہ لذت کہاں جو انکار میں ہے شوق بڑھتا ہے غالب ان کی نہیں نہیں سے۔۔۔
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #509 اپنا دیوانہ بنایا مجھے ہوتا تو نے کیوں خرد مند بنایا، نہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
ع عندلیب محفلین نومبر 24، 2013 #510 اک شہر میں اک آہوئے خوش چشم سے ہم کو کم کم ہی سہی ، نسبتِ پیمانہ رہی ہے ظفری بھائی کیسا لگا شعر ؟؟
ظ ظفری لائبریرین نومبر 24، 2013 #511 عندلیب نے کہا: اک شہر میں اک آہوئے خوش چشم سے ہم کو کم کم ہی سہی ، نسبتِ پیمانہ رہی ہے ظفری بھائی کیسا لگا شعر ؟؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب سس ۔۔۔
عندلیب نے کہا: اک شہر میں اک آہوئے خوش چشم سے ہم کو کم کم ہی سہی ، نسبتِ پیمانہ رہی ہے ظفری بھائی کیسا لگا شعر ؟؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب سس ۔۔۔
ع عندلیب محفلین نومبر 24، 2013 #512 ظفری نے کہا: بہت خوب سس ۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کبھی ضرورت پڑے تو استعمال کرلیجیے گا ۔
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #513 یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا ہے وظیفہ مجھ دلِ بیمار کا (ولی محمد ولی)
محدثہ محفلین نومبر 24، 2013 #514 اِک منحرف گواہ کی صُورت، چراغِ شام اُس کی گلی میں رات مرا ہم سفر ہوا
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #515 انہہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے مجھے روک روک پوچھنا تیرا ہمسفر کہاں ہے (بشیر بدر)
عمر سیف محفلین نومبر 25، 2013 #516 یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہگذر میں گزراں نہ ہُوا کہ مر مٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین نومبر 25، 2013 #517 مجھ دل کے کبوتر کوں باندھا ہے تری لٹ نے یہ کام دھرم کا ہے ٹک اس کو چھڑاتی جا (ولی دکنی)
یونس محفلین نومبر 25، 2013 #518 اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا (ولی دکنی)
شمشاد لائبریرین نومبر 26، 2013 #519 یونس نے کہا: اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا (ولی دکنی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یونس بھائی میرے پاس یہ شعر ایسے لکھا ہوا ہے : اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا
یونس نے کہا: اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا (ولی دکنی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یونس بھائی میرے پاس یہ شعر ایسے لکھا ہوا ہے : اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا
شمشاد لائبریرین نومبر 26، 2013 #520 یونس نے کہا: اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا (ولی دکنی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا وہ شہر، وہ کوچہ، وہ مکاں، یاد رہے گا (ابن انشاء)
یونس نے کہا: اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا (ولی دکنی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا وہ شہر، وہ کوچہ، وہ مکاں، یاد رہے گا (ابن انشاء)