بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
اپنا دیوانہ بنایا مجھے ہوتا تو نے
کیوں خرد مند بنایا، نہ بنایا ہوتا
(بہادر شاہ ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
انہہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھنا تیرا ہمسفر کہاں ہے
(بشیر بدر)
 

عمر سیف

محفلین
یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہگذر میں گزراں
نہ ہُوا کہ مر مٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم

فیض احمد فیض
 

یونس

محفلین
اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا
(ولی دکنی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس رین اندھیری میں نہ بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے بچھوؤں کی آواز سناتی جا
(ولی دکنی)
یونس بھائی میرے پاس یہ شعر ایسے لکھا ہوا ہے :

اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا
 
Top