بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے، تم نام نہ لو ہم جان گئے
وہ جس کے لانبے گیسو ہیں، پہچان گئے پہچان گئے

ہاں ساتھ ہمارے انشا بھی اس گھر میں تھے مہمان گئے
پر اس سے تو کچھ بات نہ کی، انجان رہے، انجان گئے
 
یہ ظلم دیکھ، کہ تو جان شاعری ہے مگر!
مری غزل میں ترا نام بھی ہے جرم سخن
----------------------------------------------

نہ کرنی ہیں ہم ک۔۔۔۔۔۔۔و محبت کی باتیں
نہ شاعر ہیں دعویٰ کبھی ہم کریں گے
جو عاشق ہیں دعویٰ کیا ہم نے فیص۔ل
تو سر کاٹنے ک۔۔ی گزارش کریں گ۔۔ے

فیصل عظیم فیصل
 
شکستہ خواب و شکستہ پا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
میں آخری جنگ لڑ رہا ہوں،مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

عباس تابش
 

نازنین شاہ

محفلین
آنکھوں میں رتجگے ہوں کہ خوابوں کے سلسلے
ہوتے نہیں تمام عذابوں کے سلسلے
راہوں جز فریب نظر اور کچھ نہ تھا
حد نگاہ تک تھے سرابوں کے سلسلے
 

شمشاد خان

محفلین
یہ اتنی خوبصورت لڑی ہے، نجانے کیونکر رُک گئی۔

اپنا انداز جنوں سب سے جدا رکھتا ہوں میں
چاک دل چاک گریباں سے سوا رکھتا ہوں میں
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد خان

محفلین
یقین محکم کا ہے سہارا یہی عمل کارگر ہے پیارے
علاج درج نہاں یہی ہے اسی دوا میں اثر ہے پیارے
(عرش ملیسانی)
 

شمشاد خان

محفلین
وہی خوار ہے جو ذلیل ہے وہی دوست ہے جو خلیل ہے
بد و نیک کیا ہے برا بھلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
(اسماعیل میرٹھی)
 
Top