یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیں زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا (ندا فاضلی)
شمشاد خان محفلین مئی 7، 2020 #861 یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیں زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا (ندا فاضلی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #862 آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں تو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے ناصر کاظمی
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #863 یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم بہ برد تسکیں کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں (امیر خسرو)
یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم بہ برد تسکیں کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں (امیر خسرو)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #864 ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے روز آجاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے فراز
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #865 یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو بہ رو کرتے ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے (حیدر علی آتش)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #866 یہ کیا کہ تم بھی سر راہ حال پوچھتے ہو کبھی ملو ہمیں بازار کے علاوہ بھی فراز
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #867 یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک مگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #868 یہ پیام میرا کہنا تو صبا مؤدبانہ کہ گزر گیا ہے پیارے تجھے دیکھے اک زمانہ
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #869 ہونے کو ہے طلوع، صباحِ شبِ وصال بجھنے کو ہے چراغ شبستان آرزؤُ (اختر شیرانی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #870 وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو غالب جی ۔
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو غالب جی ۔
ریحان احمد ریحانؔ محفلین مئی 8، 2020 #871 واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #872 اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکی جھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا (جوش ملیح آبادی)
ریحان احمد ریحانؔ محفلین مئی 8، 2020 #873 آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #874 کبھی پا کے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانا یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے (بشیر بدر)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #875 یوں تیری یاد کی مشعل ہے فروزاں دل میں ذھن شاعر میں شگفتہ سی غزل ہو جیسے
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #876 یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے (بشیر بدر)
مومن فرحین لائبریرین مئی 8، 2020 #879 یہ جانتی ہوں کہ دھوکہ ہے پر نہ جانے کیوں ہر اک صدا تیری آہٹ ہی بن کے آتی ہے
شمشاد خان محفلین مئی 8، 2020 #880 یوں تو ہنگامے اٹھاتے نہیں دیوانۂ عشق مگر اے دوست کچھ ایسوں کا ٹھکانا بھی نہیں (فراق گھورکپوری)