بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

يہ آبجو کی روانی ، يہ ہمکناری خاک
مری نگاہ ميں ناخوب ہے يہ نظارہ

ادھر نہ ديکھ ، ادھر ديکھ اے جوان عزيز
بلند زور دروں سے ہوا ہے فوارہ

علامہ محمد اقبال رح
 

بافقیہ

محفلین
یا رنج و بلا کا خوف نہ کر یا نام نہ لے آزادی کا
جب ولولۂ پرواز نہیں تو نام نہ لے آزادی کا

مولانا عامر عثمانی

 

سیما علی

لائبریرین
نئی تہذیب سے ساقی نے ایسی گرمجوشی کی
کہ آخر مسلموں میں روح پھونکی بادہ نوشی کی

اکبر الہ آبادی
 
Top