بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
کاشف بھائی آپ کو تو حرف ح سے شعر دینا تھا، آپ نے حرف خ سے دے دیا۔
------------------------------------------------------------------------


یہ بھی روش نہ ہو رہِ مقصود کے خلاف
آئی ہے یہ کدھر سے صدا "دیکھ کر چلو"
(احسان دانش)
 

مزمل حسین

محفلین
یہ بھی روش نہ ہو رہِ مقصود کے خلاف
آئی ہے یہ کدھر سے صدا "دیکھ کر چلو"
(احسان دانش)[/quote]
وہ ایک رات گزر بھی گئی مگر اب تک
وصال یار کی لذت سے ٹوٹتا ہے بدن
فراز
 

شمشاد

لائبریرین
نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یُوں مِرے دل کے برابر تیرا غم آیا ہے​
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں اُلجھے اُلجھے روپ بہت​
پر اصلی کم، بہروپ بہت​
اس پیڑ کے نیچے کیا رکنا​
جہاں سایہ کم ہو، دھوپ بہت
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
اُدھر تھی لرزشِ صہبا، اِدھر خرامِ نگار
نرالی بحث چھڑی تھی، نیا مقابلہ تھا
(جوش)
 

ابن محمد جی

محفلین
میں اس ڈر سے ہوں ضبطِ آہ و فغاں کیئے
میری آہ سے کئی محشر برپا نہ ہو جائے
گو میں ہوں عاصی پر اتناتوہےتعلق خدا سے
میں ہاتھ اٹھاؤں تو کیا سے کیا نہ ہو جائے

 

بےمروت

محفلین
میں اس ڈر سے ہوں ضبطِ آہ و فغاں کیئے
میری آہ سے کئی محشر برپا نہ ہو جائے
گو میں ہوں عاصی پر اتناتوہےتعلق خدا سے
میں ہاتھ اٹھاؤں تو کیا سے کیا نہ ہو جائے
یہ میرے خیال کی ریاضت ہے
جب بھی سوچاتو چھو لیا تم کو
 
Top