نگاہِ شرمگیں ہے اور تو ہے بیانِ آرزو ہے اور میں ہوں (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 17، 2007 #262 نظروں سے دور سوچ سے کتنا قریب ہے یہ کھیل ہجر و وصل کا یارب عجیب ہے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 17، 2007 #263 یہ دیکھئے کہ اِس میں ہے گم ایک کائنات کیا چیز ہے یہ حرفِ محبت نہ پوچھئے! (سرور)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2007 #265 نگا ہیں ملا نا، نگا ہیں چرانا! کوئی اُن سے سیکھے نظر میں سمانا (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 18، 2007 #266 اپنے سر اوڑھ لیا جرمِ محبت سب نے سامنے اس کے کوئی بات بنائی نہ گئی شاعر: اثر لکھنوی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2007 #267 یاد کیا آیا انہیں، کیا پوچھئے، کیا جانئے پوچھ کر وہ حال دل خود ہی پشیماں ہو گئے (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 20، 2007 #268 یہ جانتا ہوں، جانتے ہو میرا حالِ دل یہ دیکھتا ہوں، دیکھتے ہو کس نگاہ سے شاعر: جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 20، 2007 #269 ی۔ہ ج۔۔۔ور و جف۔۔ا سہ۔۔نا پھر ترکِ وفا کرنا اے ہرزہ پ۔ژوہی بس عاجز ہوئے ہم تجھ سے (چچا)
نوید صادق محفلین اکتوبر 21، 2007 #270 یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اُٹھا لے ہاتھ میں، مینا اسی کا ہے شاعر: شاد عظیم آبادی
یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اُٹھا لے ہاتھ میں، مینا اسی کا ہے شاعر: شاد عظیم آبادی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #271 یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا (چچا)
شعیب سعید شوبی محفلین اکتوبر 23، 2007 #272 اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن! (اقبال)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #273 ناداں ہو جو کہتے ہو کہ ’کیوں جیتے ہیں غالب‘ قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور (غالب)
ہما محفلین اکتوبر 24، 2007 #274 رہیئے ایسی جگہ چل کہ جہاں کوئی نہ ہو ہم سُخن کوئی نہ ہو ، ہم زُبان کوئی نہ ہو
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #275 ہما آپ نے جو شعر لکھا ہے وہ اصل میں یوں ہے : رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو (غالب)
ہما آپ نے جو شعر لکھا ہے وہ اصل میں یوں ہے : رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو (غالب)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #276 وہ دن کہاں کہ حرفِ تمناّ ہو لب شناس ناکام، بد نصیب، کبھی شاد کام ہو (چچا)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #277 واں وہ غرور ِ عز و ناز ، یاں یہ حجابِ پاسِ وضع راہ میں ہم ملیں کہاں، بزم میں وہ بُلائیں کیوں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #278 نہ صبح صبر ہے ہم کو نہ شام ہوتا ہے دل غریب کا قصہ تمام ہوتا ہے (سرور)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #279 یہ الگ بات کسی پیڑ سے منسوب نہیں برگِ آوارہ سہی ہیں تو چمن میںہم بھی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #280 یہ فیض ہے ناکامی و غم کا سرور شوریدہ سری تیری نکھر آئی ہے (سرور)