بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے، یہاں آپ کو پچھلے شعر کے آخری حرف سے شعر دینا تھا جو کہ حرف ن پر ختم ہوا تھا۔ آپ نے حرفِ ی سے شعر دے دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
راحت شام و سحر، دن کا سکوں، راتوں کی نیند
کیسے کیسے شہر تیرے غم میں ویراں ہو گئے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ غبار میں نہ گلاب میں مجھے دیکھنا
میرے درد کی آب و تاب میں مجھے دیکھنا
(ادا جعفری)
 

عیشل

محفلین
نہ قحطِ آب کا ڈر تھا،نہ سیلِ آب کا خوف
زمیں ہی ایسی تھی،بادل یونہی برستے رہے
بس اتنا یاد ہے کہ کچھ لوگ بِک رہے تھے ظفر
خبر نہیں کہ وہ مہنگے تھے یا کہ سستے تھے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top