اے شیفتہ نویدِ شبِ غم سحر ہے آج ہم تابِ آفتاب، فروغِ قمر ہے آج شاعر: شیفتہ
نوید صادق محفلین نومبر 6، 2007 #341 اے شیفتہ نویدِ شبِ غم سحر ہے آج ہم تابِ آفتاب، فروغِ قمر ہے آج شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2007 #342 جذبہء عشق کام آ جائے ان کے ہونٹوں پہ نام آ جائے (سید صغیر احمد جعفری)
م منصور محفلین نومبر 7، 2007 #343 یوں نہ تھا میں نے فقظ چاہا تھا کہ یوں ہو جاے تو جو مل جاے تو تقدیر نگوں ہو جاے (قیض احمد فیض)
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #344 یہ سانحہ ہے کہ واعظوں سے الجھ پڑے ہم یہ واقعہ ہے کہ پی رہے تھے شراب سارے (فراز)
نوید صادق محفلین نومبر 7، 2007 #345 یکتا کسی کو ہم نے نہ دیکھا جہان میں طولِ امل جواب ہے زلفِ دراز کا شاعر:شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #346 اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیں بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں (قمر جلالوی)
اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیں بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں (قمر جلالوی)
عمر سیف محفلین نومبر 7، 2007 #347 نہ ذات میں کوئی منزل، نہ کائنات میں ہے سفر کروں تو کہاں، میرا کوئی جادہ نہیں
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #348 نہیںہے دخل کچھ تیری جفا کا یونہی رونے کی عادت ہو گئی ہے (واصف علی واصف)
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #350 وہ آئے غیر کو لے کر لحد پر مصیبت پر مصیبت ہو گئی ہے (واصف علی واصف)
عمر سیف محفلین نومبر 7، 2007 #351 یہ بھی کیا جینے میں جینا ہے بغیر ان کے ادیب شمع گل کر دی گئی، باقی دھواں رہنے دیا
نوید صادق محفلین نومبر 8، 2007 #352 احمد گہری سوچ کی خو کب پائی ہے تم تو باتیں کرتے تھے اندازے سے شاعر: سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین نومبر 8، 2007 #353 یہ بات الگ ہے کہ سزا جھیل رہا ہوں اے دوست تجھے بھول کے جینا تو نہیں تھا
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #354 اس شوخِ کج ادا سے نہ آئی موافقت کیونکر گلہ نہ ہو مجھے طبعِ سلیم کا شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2007 #355 انجام فسانے کا یہ چاہا تو نہیں تھا ہم تم سے بچھڑ جائیں گے سوچا تو نہیں تھا
م منصور محفلین نومبر 12، 2007 #356 اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیئے ہوئے (غالب)
شمشاد لائبریرین نومبر 12، 2007 #357 یہ عشق نے دیکھا ہے یہ عقل سے پنہاں ہے قطرے میں سمندر ہے ذرے میں بیاباں ہے (اصغر گوندوی)
حسن نظامی لائبریرین نومبر 12، 2007 #358 يہ مسائل تصوف يہ ترا بيان غالب تجھے ہم ولي سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
شمشاد لائبریرین نومبر 12، 2007 #359 اک عمر چاہیے کہ گوارہ ہو نیشِ عشق رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں
فرخ منظور لائبریرین نومبر 13، 2007 #360 نہیں کہ حسن ہی نیرنگیوں میں طاق نہیں جنوں بھی کھیل رہا ہے سیاستیں کیسی