ان پر تو قرض ہیں میرے حرفوں کے ذائقے اب جن کو آگئیں بڑی باتیں بنانیاں
سارہ خان محفلین ستمبر 2، 2007 #21 ان پر تو قرض ہیں میرے حرفوں کے ذائقے اب جن کو آگئیں بڑی باتیں بنانیاں
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #22 نہیں آتی تو ان کی یاد اکثر نہیں آتی لیکن جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں (حسرت)
عمر سیف محفلین ستمبر 2، 2007 #23 نہ ملا ہر نہ ملا عشق کو اندازِ جنوں ہم نے مجنوں کی بھی آسفتی سری دیکھی ہے
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #24 یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے ( بشیر بدر)
سارہ خان محفلین ستمبر 2، 2007 #25 یہ میرے اشک ہیں کہ پہاڑوں میں جس طرح روئیں بسنت رت میں ندی کی روانیاں
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #26 نگاہِ دل نشیں ہوئی خیالِ دلکشا ہوا انہیں سے جب ہوا رقم غموں کا سلسلہ ہوا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 2، 2007 #27 اک لمحے کو آیا تھا سرِ بزم وہ خوش رو جو گھر سے گئے دیکھنے گھر تک نہیں پہنچے
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #28 یہی ہے نہ تمہیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے کبھی ملنا تمھارے مسئلے کا حل نکالے گے (سلیم کوثر)
سارہ خان محفلین ستمبر 2، 2007 #29 اُس کو پا کر بھی اُسے ڈھونڈ رہی ہیں آنکھیں جیسے پانی میں کوئی سیپ گہر کو ترسے
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #30 یوں رہے کشمکشِ وہم و یقیں میں سرور جب یقیں حد سے بڑھا بندۂ اوہام ہوئے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 2، 2007 #31 یوں پھر رہا ہے کانچ کا پیکر لیے ہوئے غافل کو یہ گماں ہے کہ پتھر نہ آئے گا
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #32 اسی تپتے ہوئے صحرا میں دریا کھینچ لانا ہے مجھے اپنے بقا کے واسطے دریا بنانا ہے
ع عیشل محفلین ستمبر 4، 2007 #34 یوں اچانک ملا وہ سرِ راہ گذر وقت تھم سا گیا چاند گہنا گیا کیا سناتے شب ِ ہجرکی داستاں دو گھڑی تھی ملاقات روتے رہے
یوں اچانک ملا وہ سرِ راہ گذر وقت تھم سا گیا چاند گہنا گیا کیا سناتے شب ِ ہجرکی داستاں دو گھڑی تھی ملاقات روتے رہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2007 #35 یہ دیکھئے کہ اِس میں ہے گم ایک کائنات کیا چیز ہے یہ حرفِ محبت نہ پوچھئے! (سرور)
سارہ خان محفلین ستمبر 6، 2007 #36 یہ گر د بادِ تمنّا میں گُھو متے ہُوئے دِن کہا ں پہ جا کے رُکیںگے یہ بھاگتے ہُوئے دِن!
شمشاد لائبریرین ستمبر 6، 2007 #37 نہ تو ناز و دلربائی، نہ ہی شانِ کج ادائی ہمیں بھا گئی ہیں ظالم! تری سادگی کی باتیں (سرور)
سارہ خان محفلین ستمبر 6، 2007 #38 نہ رَبط ہے نہ معافی، کہیں توکِس سے کہیں! ہم اپنے غم کی کہانی ،کہیں تو کِس سے کہیں