یہ مسائلِ تصوف یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
محمد وارث لائبریرین ستمبر 7، 2007 #41 یہ مسائلِ تصوف یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
سارہ خان محفلین ستمبر 7، 2007 #42 افلاک کا سایا ہے جو کُچھ بھی زمیں پر ہے ہے خواب کہیں میرا تعبیر کہیں پر ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #43 یہ اداسیوں کا جمال ہے کہ ہمارا اوجِ ِکمال ہے کبھی ذات سے چھپا لیا کبھی شہر بھر کو بتا دیا
سارہ خان محفلین ستمبر 7، 2007 #44 اِک نام کی اُڑتی خُوشبو میں اِک خواب سفر میں رہتا ہے اِک بستی آنکھیں ملتی ہے، اِک شہر نظر میں رہتا ہے
اِک نام کی اُڑتی خُوشبو میں اِک خواب سفر میں رہتا ہے اِک بستی آنکھیں ملتی ہے، اِک شہر نظر میں رہتا ہے
امیداورمحبت محفلین ستمبر 7، 2007 #46 یہ اداسیوں کا موسم یونہی رائیگاں نہ جائے کسی یاد کو پکارو ،کسی درد کو جگاؤ فراز
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #47 وہی ہے وعدہء فردا، وہی امیدِ وصال وہی ہے تو، وہی قول و قسم کی باتیں ہیں (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 7، 2007 #48 نہ کوئی دین تھا اس کا نہ کوئی مذہب تھا دلِ مردہ کے لواحق، نہ لواحق ٹھہرے (اقبال ساجد)
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #49 یوں اور بہت عیب ہیں سرور میں ولیکن کمبخت محبت میں تو یکتا نظر آیا (سرور)
سارہ خان محفلین ستمبر 8، 2007 #50 اِن کھلی آنکھوں سے خوابوں کو تلاشو نہ بُتول پلکیں ہو جائیں جو بوجھل نہیں ڈھونڈا کرتے
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #51 یادوں کی خلش وہ شام و سحر، مایوس سے وہ دیوار و در احساس کی لَو مدہم مدہم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے (سرور)
یادوں کی خلش وہ شام و سحر، مایوس سے وہ دیوار و در احساس کی لَو مدہم مدہم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے (سرور)
م منصور محفلین ستمبر 8، 2007 #52 umeedaurmohabbat نے کہا: نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں،ہم بیزار بیٹھے ہیں (انشا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ (مناسب ہوگا کہ واضح کر دیا جاے کہ شاعر "انشااللہ خان انشا" ہیں "ابن انشا نہیں)
umeedaurmohabbat نے کہا: نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں،ہم بیزار بیٹھے ہیں (انشا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ (مناسب ہوگا کہ واضح کر دیا جاے کہ شاعر "انشااللہ خان انشا" ہیں "ابن انشا نہیں)
م منصور محفلین ستمبر 8، 2007 #53 نہ تھا کچھ تو خدا تھا ' نہ ہوتا کچھ تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے' نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا (غالب) (مجھے یھاں غلطی محسوس ہورہی ہے "۔ ۔ ۔ ۔ ہونے نے ۔ ۔ ۔ " اگر ایسا ہے تو درستگی کے لیے پیشگی شکریہ)
نہ تھا کچھ تو خدا تھا ' نہ ہوتا کچھ تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے' نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا (غالب) (مجھے یھاں غلطی محسوس ہورہی ہے "۔ ۔ ۔ ۔ ہونے نے ۔ ۔ ۔ " اگر ایسا ہے تو درستگی کے لیے پیشگی شکریہ)
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #54 بہت شکریہ منصور صاحب، واقعی لکھنے والے کو واضح کر دینا چاہیے تھا کہ شاعر انشااللہ خان انشا ہیں۔
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #55 اُس کی شوخی سے بہ حسرت کدۂ نقشِ خیال فکر کو حوصلۂ فرصتِ ادراک نہیں (چچا)
م منصور محفلین ستمبر 8، 2007 #57 نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن' ہر پیکر تصویر کا (غالب)
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #58 آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا ہے عرض ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا (چچا)
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #60 اسد تاثیرِ صافی ہائے حیرت جلوہ پرور ہو گر آبِ چشمۂ آئینہ ہو وئے عکس زندگی کا (چچا)