یوں دیکھے ہیں اس دل نے زمانے کے بہت رنگ لیکن یہ کسی رنگ پہ مائل نہ ہوا تھا
شمشاد لائبریرین فروری 17، 2008 #461 یوں دیکھے ہیں اس دل نے زمانے کے بہت رنگ لیکن یہ کسی رنگ پہ مائل نہ ہوا تھا
سارہ خان محفلین فروری 17، 2008 #462 اس شام وہ رخصت کا سماں یار رہے گا وہ شہر ، وہ کوچہ ، وہ مکاں یاد رہے گا
شمشاد لائبریرین فروری 17، 2008 #463 اپنی ساری باتیں تو میں اک اک کر کے بھول چکی اس کی صورت اس کی باتیں اس کا لہجہ یاد رہا
ش شعیب خالق محفلین فروری 17، 2008 #464 اپنی ذات میں گم رہ کر کیا غافل ہیں ہم لوگ جمیل اپنے پڑوسی کے مرنے کا حال سُنیں اخباروں سے
شمشاد لائبریرین فروری 18، 2008 #465 یہ درد کی تنہائیاں، یہ دشت کا ویراں سفر ہم لوگ تو اُکتا گئے، اپنی سُنا آوارگی
ش شعیب خالق محفلین فروری 19، 2008 #466 یا د کے دائرے کیوں پھیلتے جاتے ہیں شکیب اس نے تالاب میں کنکر ابھی پھینکا ہی نہیں
شمشاد لائبریرین فروری 20، 2008 #467 نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے
الف عین لائبریرین فروری 20، 2008 #468 یہ اور بات نام ہمارا نہیں لیا ورنہ کسی کے لہجے میں کتنی مٹھاس ہے ما بدولت
شمشاد لائبریرین فروری 20، 2008 #469 یہ راستہ تو ہے تنہائیوں کا اب لیکن نہ جانے کون مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے (نزہت عباسی)
ش شعیب خالق محفلین فروری 20، 2008 #470 یہی غنیمت ہے کہ بچّے خالی ہاتھ نہیں ہیں اپنے پُرکھوں سے دُکھ میراث تو لیتے ہیں
شمشاد لائبریرین فروری 21، 2008 #471 نظر میں ٹھہر گیا عکس جاوداں بن کر وہ ایک چہرہ جو اک پل بصارتوں میں رہا
الف عین لائبریرین فروری 21، 2008 #472 اجالے کی دعاؤں کی چمک بھی چراغِ شب میں رہنا چاہتی ہے منظور ہاشمی مرحوم
شمشاد لائبریرین فروری 21، 2008 #473 یہ کس کے اشک ہیں اے بادشاہِ عدل پناہ جو ڈھل گئے ہیں ترے تاج کے نگینوں میں (احمد ندیم قاسمی)
زونی محفلین فروری 21، 2008 #474 نام سے کام نکلتا نہیں ھے بے جوہر اصل تل سے عارض کے نہ ہر گز کبھی روغن نکلا (بہادر شاہ ظفر)
شمشاد لائبریرین فروری 21، 2008 #475 گلے فضول تھے عہدِ وفا کے ہوتے ہوئے سو چُپ رہے ستمِ ناروا کے ہوتے ہوئے
ی یونس رضا معطل فروری 21، 2008 #476 حیات گریہ شبنم حیات رقص شرر تیرے پیام سے پہلے تیرے پیام کے بعد یہ تیرا طرز فکر یہ رنگ سخن کہاں قابل تیرے کلام سے پہلے تیرے کلام کے بعد
حیات گریہ شبنم حیات رقص شرر تیرے پیام سے پہلے تیرے پیام کے بعد یہ تیرا طرز فکر یہ رنگ سخن کہاں قابل تیرے کلام سے پہلے تیرے کلام کے بعد
شمشاد لائبریرین فروری 21، 2008 #477 دردِ محبت زخمِ جدائی تم تو دے کر بھول گئے دل سے لگا کر ہم نے رکھا تیری ان سوغاتوں کو
ش شعیب خالق محفلین فروری 21، 2008 #478 دیکھ کر اپنے در و بام ، لرز اٹھتا ہوں مرے ہمسائے میں جب بھی کوئی دیوار گرے شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین فروری 21، 2008 #479 شعیب بھائی آپ کو تھوڑی سی تاخیر ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی (نذیر بنارسی)
شعیب بھائی آپ کو تھوڑی سی تاخیر ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی (نذیر بنارسی)