بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شعیب خالق

محفلین
یہ سخن جو ہم نے رقم کئے، یہ ہیں سب ورق تری یاد کے
کوئی لمحہ صبح ِوصال کا کئی شام ِ ہجر کی مدتیں
فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں کسی کو نہیں اپنے حال سے نسبت
نہیں شریک کوئی بھی صعوبتوں میں رہا
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں جب اذنِ سجدہ ہی تو یہ تسلیم کیونکر ہو
مرا سر تیرے سنگ ِدر کے قابل ہو نہیں سکتا
(سیّد نصیر الدین نصیر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دستِ دعا اتنا بھی حیران نہیں تھا
شاید کہ اثر کا کوئی امکان نہیں تھا
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
یونس بھائی آپ کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور وہ یہ کہ ایک تو حرف ی سے شعر دیں اور بیت بازی کے اصولوں کے مطابق اس سے اگلا شعر بھی آپ ہی دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top