یہ میرے ہاتھ کی لکیریں کھل رہی تھیںیا کہ خود شگن کی رات خوشبوئے حنا ہی اور ہو گئی "ی"
ی یونس رضا معطل فروری 15، 2008 #441 یہ میرے ہاتھ کی لکیریں کھل رہی تھیںیا کہ خود شگن کی رات خوشبوئے حنا ہی اور ہو گئی "ی"
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #442 چلیں اب میں ہی لکھ دیتا ہوں۔ دھوپ ہی دھوپ تو نہیں رہتی ایک سایا شجر کا باقی ہے (نزہت عباسی)
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #443 ہو گیا نہ غلط، اب ی سے ہی دے دیتا ہوں یہ اندھیروں میں بھی چمکتا ہے اشکِ غم آفتاب ہے اب تو
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #445 آپ کے حصے میں آیا ہے حرف " و "، اب جلدی سے لکھ دیں ایسا نہ ہو کہ سارہ یا اعجاز بھائی آپ سے پہلے آ جائیں۔
آپ کے حصے میں آیا ہے حرف " و "، اب جلدی سے لکھ دیں ایسا نہ ہو کہ سارہ یا اعجاز بھائی آپ سے پہلے آ جائیں۔
ی یونس رضا معطل فروری 15، 2008 #446 وہ لمس مرے بدن کو گلاب کر دے گا دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گا جلدی لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش شعیب خالق محفلین فروری 15، 2008 #447 اُتر کے ناؤ سے بھی کب سفر تمام ہُوا زمیں پہ پاؤں دھرا تو زمین چلنے لگی
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #448 یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی اِس دشت میں اِک شہر تھا، وہ کیا ہُوا آوارگی
ش شعیب خالق محفلین فروری 15، 2008 #449 یہ آڑھی ترچھی لکیریں بنا گیا ہے کون میں کیا کہوں ، مرے دل کا وَرق تو سادا تھا
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #450 اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سبب صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا، ’’آوارگی‘‘
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #452 تمہارا شہر تو بلکل ، نئے انداز والا ہے ہمارے شہر میں بھی اب ، کوئی ہم سا نہیں رہتا
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #454 آج اس کی یاد نے ہمیں تڑپایا بہت آج نہ چاہتے ہوئے بھی وہ یاد آیا بہت
فرخ منظور لائبریرین فروری 16، 2008 #455 تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقئ گلفام وہ عکسِ رخِیار سے لہکے ہوئے ایّام
ی یونس رضا معطل فروری 16، 2008 #457 جی یہ چاہے، کوئی پھر توڑکے رکھ سے مجھ کو لذتیں ایسی کہاں ہونگی تھکن میں، اب کے
ش شعیب خالق محفلین فروری 16، 2008 #458 یارو، میں اس نظر کی بلندی کو کیا کروں سایہ بھی اپنا دیکھتا ہوں آسمان پر
سارہ خان محفلین فروری 17، 2008 #460 اِک پشیمان سی حسرت مُجھے سوچتا ہے اب وُہی شہر محبت سے مُجھے سوچتا ہے