بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ آرزو، نہ تمنا، نہ حسرت و اُمید
دلِ غریب کو کیا ہوگیا خُدا جانے
(سرور)
 
الف عین

لائبریرین
یہ جبر کا سودا کیوں یہ نازشِ بے جا کیا
جو دل میں تمھارے ہے کہہ دیتے تو اچھا تھا
عزیز نبیل
 
شمشاد

لائبریرین
آہوں کی بارات سجی ہے، اشکوں کی برسات ہوئی ہے
آپ جو یوں خاموش ہیں بیٹھے، کوئی تو آخر بات ہوئی ہے!
(سرور)
 
الف عین

لائبریرین
عرفان صدیقی کا کیا خوب شعر یاد آیا ہے شمشاد

یہی کٹے ہوئے بازو علم کئے جائیں
یہی پھٹا ہوا سینہ سپر بنایا جائے
 
تیشہ

محفلین
ناصر کی بات آج کی محفل میں ہوچکی
شاعر یہاں پہ اور بھی کچھ با جمال ہیں

سلام ، کیسے ہیں آپ ؟
آجایا کریں روز یہاں بیت بازی ہی کھیل لیا کریں میرے ساتھ ۔ :( اور تو کوئی ادھر کو آتا ہی نہیں سوائے میرے اور شمشاد ص کے ۔ :)

ں تھا تو نیکس ،
نادان دل،فریب محبت نہ کھا کبھی
دنیا میں کس نے کی ہے کسی سے وفا کبھی ۔
 
یہ آج یونہی گزرتے ہوئے جو دیکھ لیا
ہمارے دل نے بھی چاہا کہ شکریہ کہ دے

جی آج ویسے ہی اس تھریڈ پر نظر پڑی تو عرصے کا سویا ہوا شوق تازہ ہو گیا ۔ ویسے بھی آپ کی طرف تو شاید گیارہ بجے ہیں اور ہم رات کے تین بجائے بیٹھے ہیں
 
:confused:

تو آپ کیوں تین بجائے بیٹھے ہیں :confused: بارہ بجا لیں ،
ہمارے اسوقت بارہ بجنے میں پانچ منٹ ہے باقی ۔
 
تیشہ

محفلین
یہ آج یونہی گزرتے ہوئے جو دیکھ لیا
ہمارے دل نے بھی چاہا کہ شکریہ کہ دے

جی آج ویسے ہی اس تھریڈ پر نظر پڑی تو عرصے کا سویا ہوا شوق تازہ ہو گیا ۔ ویسے بھی آپ کی طرف تو شاید گیارہ بجے ہیں اور ہم رات کے تین بجائے بیٹھے ہیں

یہ اوپر آپ نے شعر لکھا ہے کہ بات لکھی ہے :confused: اب مجھے سمجھ نہیں آرہی اگلا لفط ے ہی ہوا ناں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top